قومی

کراچی 25 مئی 2024 وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر سندھ حکومت کے زیر انتظام پی آئی اے کی چارٹرڈ پرواز آج سوا چار بجے کرغزستان کے شہر بشکک سے پاکستانی طلباء کو لے کر کراچی پہنچ گئی۔ ایئر پورٹ پر سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، صوبائی وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ، حکومت سندھ کے ترجمان گنہور خان اسران، ڈپٹی میئر سلمان مراد نے گرمجوشی سے طالب علموں کا استقبال کیا۔ اس موقعے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہمارے طلباء اپنے وطن اپنے پیاروں کے درمیان پہنچ گئے، سندھ حکومت نے اپنے طلباء کی بحفاظت گھروں کو واپسی کو یقینی بنایا۔ انہوں نے کہا کہ کرغزستان میں ہمارے ملک کے طالب علم ٹراما سے گذرے ہیں، آج کی اسپیشل فلائٹ میں صرف کراچی کے نہیں پورے پاکستان کے بچے آئے ہیں، جن کو سندھ حکومت کے زیر انتظام پی آئی اے کے چارٹرڈ فلائیٹ میں واپس لایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب کرغزستان میں فسادات ہو رہے تھے اور ان کے والدین پریشان تھے، اس وقت فسادات کی اطلاع ملتے ہی صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کرغزستان سے پاکستانی طلباء کی بحفاظت واپسی کیلئے خصوصی ہدایات جاری کیں تھیں اور صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہدایات دی تھیں کہ کرغزستان سے طالب علموں کی واپسی میں سندھ حکومت پہل کرے اور چارٹرڈ طیاروں سے ان کو وطن واپس لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کرغزستان میں پھنسے دیگر پاکستانی طالب علموں کی واپسی کے لئے بھی چارٹرڈ پروازیں کی جائیں گی۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے آج کی چارٹرڈ پرواز کا اہتمام وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایات پر گیا تھا، اور وزیر اعلی سندھ نے کہا ہے کہ ضرورت پڑنے پر اور بھی چارٹرڈ طیارے بھیج کر طالب علموں کو واپس لایا جائے گا۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بشکک سے طالب علموں کی پہلی پرواز کا استقبال وزیر اعلی سندھ نے کیا تھا لیکن اسلام آباد میں اہم اجلاس کی وجہ سے آج وزیر اعلی سندھ کی ہدایات پر وہ لوگ طلباء کے استقبال کے لئے آئے ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی لیڈرشپ کو ان والدین کا تکلیف کا پورا احساس ہے جن کے بچے پھنسے ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں سے بھی کسی زخمی طالب علم کا علاج ہوگا وہاں سے حکومت سندھ ان کا علاج کروائے گی۔ انہون نے کہا کہ جس دن بشکک میں فسادات اور پاکستانی طالب علموں کے پھنس جانے کی خبر آئی تھی اس دن صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو نے بچوں کو ریسکیو کروانے کی ہدایات جاری کی تھیں۔ اس موقعے پر طالب علموں اور ان کے والدین نے بخیریت واپسی پر حکومت سندھ کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر سندھ حکومت کے زیر انتظام پی آئی اے کی چارٹرڈ پرواز آج سوا چار بجے کرغزستان کے شہر بشکک سے پاکستانی طلباء کو لے کر کراچی پہنچ گئی۔

ایئر پورٹ پر سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن، صوبائی وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ، حکومت سندھ کے ترجمان گنہور خان اسران، ڈپٹی میئر سلمان مراد نے گرمجوشی سے طالب علموں کا استقبال کیا۔
اس موقعے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہمارے طلباء اپنے وطن اپنے پیاروں کے درمیان پہنچ گئے، سندھ حکومت نے اپنے طلباء کی بحفاظت گھروں کو واپسی کو یقینی بنایا۔
انہوں نے کہا کہ کرغزستان میں ہمارے ملک کے طالب علم ٹراما سے گذرے ہیں، آج کی اسپیشل فلائٹ میں صرف کراچی کے نہیں پورے پاکستان کے بچے آئے ہیں، جن کو سندھ حکومت کے زیر انتظام پی آئی اے کے چارٹرڈ فلائیٹ میں واپس لایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب کرغزستان میں فسادات ہو رہے تھے اور ان کے والدین پریشان تھے، اس وقت فسادات کی اطلاع ملتے ہی صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کرغزستان سے پاکستانی طلباء کی بحفاظت واپسی کیلئے خصوصی ہدایات جاری کیں تھیں اور صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہدایات دی تھیں کہ کرغزستان سے طالب علموں کی واپسی میں سندھ حکومت پہل کرے اور چارٹرڈ طیاروں سے ان کو وطن واپس لایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کرغزستان میں پھنسے دیگر پاکستانی طالب علموں کی واپسی کے لئے بھی چارٹرڈ پروازیں کی جائیں گی۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے آج کی چارٹرڈ پرواز کا اہتمام وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایات پر گیا تھا، اور وزیر اعلی سندھ نے کہا ہے کہ ضرورت پڑنے پر اور بھی چارٹرڈ طیارے بھیج کر طالب علموں کو واپس لایا جائے گا۔
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بشکک سے طالب علموں کی پہلی پرواز کا استقبال وزیر اعلی سندھ نے کیا تھا لیکن اسلام آباد میں اہم اجلاس کی وجہ سے آج وزیر اعلی سندھ کی ہدایات پر وہ لوگ طلباء کے استقبال کے لئے آئے ہیں۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی لیڈرشپ کو ان والدین کا تکلیف کا پورا احساس ہے جن کے بچے پھنسے ہوئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ جہاں سے بھی کسی زخمی طالب علم کا علاج ہوگا وہاں سے حکومت سندھ ان کا علاج کروائے گی۔
انہون نے کہا کہ جس دن بشکک میں فسادات اور پاکستانی طالب علموں کے پھنس جانے کی خبر آئی تھی اس دن صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو نے بچوں کو ریسکیو کروانے کی ہدایات جاری کی تھیں۔
اس موقعے پر طالب علموں اور ان کے والدین نے بخیریت واپسی پر حکومت سندھ کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button