صحافیوں کے خلاف ہتکِ عزت بل مسترد کرتے ہیں، کے یو جے ورکرز
میڈیا ورکرز کی تنخواہوں میں موجودہ مہنگائی کے تناسب سے فوری اضافہ کیا جائے
کراچی (اسٹاف رپورٹر)صحافیوں کے خلاف ہتکِ عزت بل کی شدید مخالفت کرتے ہوئے اسے مسترد کرتے ہیںحکومت پنجاب اسے فوری واپس لے، میڈیا ورکرز کی تنخواہوں میں موجودہ مہنگائی کے تناسب سے فوری اضافہ کیا جائے،نصر اللہ گڈانی کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائےاور ڈسٹرکٹ پریس کلب کورنگی پر غنڈہ گری اور رستم قادری کے خلاف ایف آئی آروں کی شدید مذمت کرتے ہیں،ایف ای سی اجلاس جولائی میں کراچی میں کرایا جائے گا، اس بات کا اظہار کراچی یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کے عہدیداروں نے مجلس عاملہ کے اجلاس میں کیا۔شکیل یامین کانگا کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں سینئر نائب صدر کامران زہری، نائب صدر قیصر محمود، جوائنٹ سیکرٹری رستم قادری،خازن جعفر حسین، مجلس عاملہ کے رکن نشید آفاقی، تحسین عباسی، تصدق غوری، سعید محی الدین، منیر کھوکھر، جاوید اقبال، سہیل بابر اور ایپنک کے سیکرٹری جنرل دارا صفر نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں وف


