ہزارہ

سردار ممتاز عباسی انقلابی سعداللہ خان عباسی کی قائد ملت عباسیہ چیف سردار معظم علی خان عباسی سیکریٹری جنرل جی ڈی اے سینٹر صفدر علی عباسی سے ملاقات اہم سیاسی اور برادری کی یکجہتی پر تفصیلی بات چیت

بلوچستان کی ابڑو برادری اور لہری برادری کے درمیان صلح کرانے پر قائد ملت عباسیہ چیف سردار معظم علی خان عباسی کو مبارکباد

کراچی (بیورو رپورٹ )
متحدہ اتحاد عباسیہ انٹرنیشنل کے مرکزی چیرمین سردار ممتاز عباسی انقلابی مرکزی صدر پاکستان سعداللہ خان کلھوڑو عباسی سنئیر نائب صدر عبدالقادر خان عباسی مغیری اتحاد کے چیرمین میر نزیر حسین مغیری کی ساتھیوں کے ہمراہ قائد ملت عباسیہ چیف سردار معظم علی خان عباسی سے جی ڈی اے کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صفدر علی خان عباسی سے تفصیلی ملاقات ہوئی اس موقع پر موجودہ سیاسی صورتحال اور بلخصوص برادری کی یکجہتی اتحاد پر تبادلہ خیال کیا گیا قائد ملت عباسیہ چیف سردار معظم علی خان عباسی نے کہا کے کشمیر سے ساحل سمند تک ہم ایک تاریخی قوم ہیں اتحاد یکجہتی وقت کا اہم تقاضا ہے برادری کے عام آدمی کے بلندی مورال کے لیے ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے سردار ممتاز عباسی انقلابی کی دن رات کوششوں کاوشوں کی تعریف کی اور برادری کی خدمت کے لیے پاکستان بھر میں ہر جگہ ہر وقت ساتھ دینے اور سندھ بلوچستان میں متحدہ اتحاد عباسیہ کی مزید مظبوطی کے لیے کام کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا اس موقع پر جی ڈی اے کے سیکرٹری جنرل سینٹر ڈاکٹر صفدر علی خان عباسی نے کہا کے ہمیں برادری کے اتحاد خدمت کے ساتھ ساتھ تمام قوم قبیلوں کی خدمت کرنی چاہیے ہمارے آباواجداد نے بلاتخصیص عوام کی خدمت کو ترجیح دئی تاہم اپنی برادری کی خدمت سے ابتدا نیک شگون ہے میری ساری سپورٹ متحدہ اتحاد عباسیہ انٹرنیشنل کے ساتھ ہے مرکزی صدر سعداللہ خان عباسی نے کہا کے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہم مظبوط سے مظبوط تر ہو رہے ہیں چند دنوں بعد بڑا سرپرائز دیں گئے سردار ممتاز عباسی انقلابی قادر عباسی میر نزیر حسین مغیری شبیر احمد ماجد سواتی نے بلوچستان میں قائد ملت عباسیہ نے دیگر سرداروں کے ساتھ ملکر ابڑو برادری اور زہری برادری کے درمیان صلح کا بڑا کردار ادا کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے یہ ساری قوم کی عزت اور اللہ پاک اجراء عظیم عطا فرمائیں امین سردار ممتاز عباسی انقلابی نے گزشتہ دورہ پاکستان کی رپورٹ پیش کی اور جسے شاندار الفاظ میں سرہایا گیا چار سے سات نومبر تک متحدہ اتحاد عباسیہ انٹرنیشنل کے قائدین سعداللہ خان عباسی کی قیادت میں جنوبی پنجاب اور سندھ کا دورہ کریں گئے

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button