قومی

اے این ایف انٹیلیجنس کی سرگودھا اور لاہور میں بیک وقت دو بڑی کارروائیاں۔

کارروائیوں میں منشیات اسمگلنگ گروہ کے 2 ارکان گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد۔

اے این ایف انٹیلیجنس کی سرگودھا اور لاہور میں بیک وقت دو بڑی کارروائیاں۔

کارروائیوں میں منشیات اسمگلنگ گروہ کے 2 ارکان گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد۔

سالم موٹروے انٹرچینج سرگودھا کے قریب کار سے 48 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔

ملزم کو کالا شاہ کاکو موٹروے ٹول پلازہ کے قریب روکنے پر ملزم نے گاڑی بھگا دی تھی۔

اے این ایف ٹیم نے ملزم کا پیچھا کرتے ہوئے ملزم کو سالم انٹرچینج کے قریب دھر لیا۔

گروہ کے دوسرے رکن کی گرفتاری کیلئے سالم انٹرچینج، سرگودھا کے قریب ناکہ بندی کی گئی۔

ملزم نے اے این ایف کی ناکہ بندی دیکھ کر گاڑی واپس موٹروے کی جانب بھگا دی۔

پیچھا کرنے پر ملزم نے گاڑی سے منشیات کے پیکٹ روڈ کنارے گرین ایریا پر پھینک دیئے۔

چیک کرنے پر پیکٹوں سے 30 کلوگرام چرس اور 6 کلوگرام افیون برآمد ہوئی۔

بابو سابو موٹروے انٹرچینج لاہور کے قریب ملزم گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا۔

اے این ایف نے مؤثر حکمت عملی اپناتے ہوئے ملزم کا پیچھا کر کے اسے قلیل وقت میں گرفتار کر لیا۔

تلاشی لینے پر ملزم کی گاڑی سے مزید 25 کلو 200 گرام چرس برآمد ہوئی۔

دوران تفتیش گرفتار ملزمان کا منشیات اسمگلنگ گروہ کے لئے کام کرنے کا اعتراف۔

ملزمان کا ماضی میں براستہ موٹروے خیبرپختونخوا سے پنجاب منشیات اسمگلنگ کا بھی اعتراف۔

کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 103 کلو 200 گرام چرس اور 6 کلوگرام افیون قبضے میں لی گئی۔

ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
*ترجمان اے این ایف*

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button