ہزارہ

سابق گورنر سندھ و روح رواں ایم پی پی ڈاکٹر عشرت العباد خان رتھ ناظم آباد ٹاؤن کی جانب سے جشن آزادی کے حوالے سے ہفتہ 2اگست 2025کو نارتھ ناظم آباد شادمان ٹاؤن بلاک۔2نزدمیزان بنک کراچی میں پروقار تقریب سے خطاب کریں گے۔

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میری پہچان پاکستان (ایم پی پی) نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کی جانب سے جشن آزادی کے حوالے سے ہفتہ 2اگست 2025کو 8بجے شب نارتھ ناظم آباد شادمان ٹاؤن بلاک۔2نزدمیزان بنک کراچی میں پروقار تقریب منعقد ہوگی۔ سابق گورنر سندھ و روح رواں ایم پی پی ڈاکٹر عشرت العباد خان خصوصی خطاب کریں گے۔ تقریب میں شہر کی معروف شخصیات کے ساتھ ساتھ مشہور و معروف قوال اپنا کلام اور فنکار قومی و ملی نغمے پیش کریں گے۔ جبکہ ملک بھر میں بھی جشن آزادی کی تقاریب ڈسٹرکٹ اور یوسیز کی سطح پر اور ٹاؤنز میں منعقد ہو رہی ہیں جو وطن سے محبت اور معرکہ حق کی کامیابی پر عوام کا شاندار عمل ہے ایک نیا جوش جشن آزادی میں دیکھنے پر آرہا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button