ہزارہ

ہنگورجہ میں گلی میں کھیلتے ہوئے بارہ سالہ بچے پر مسلح شخص نے چاقو کے وار کرکے قتل کردیا

سکھر ( بیوروچیف۔ڈی۔ایم۔شیخ۔
)
ہنگورجہ میں گلی میں کھیلتے ہوئے بارہ سالہ بچے پر مسلح شخص نے چاقو کے وار کرکے قتل کردیا ملزم فرار۔ علاقے میں سوگ۔ تفصیل کے مطابق ہنگورجا میں مسلح شخص نے چاقوں کے وار کر کے بارہ سالہ معصوم بچے علی حیدر گلال کو قتل کر دیا۔ چاقو کے وار کرنے سے پہلے بچہ زخمی ہوا جس کو اسپتال منتقل کیا گیا جو راستے میں زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہوگیا۔ حملہ آور چاقو سمیت بآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا علاقہ مکینوں کے مطابق
گذشتہ روز محلہ مکینوں کے بچوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی۔جس پر مسلح شخص نے چاقو کے وار کرکے بچے کو قتل کیا گیا ہے بچے کے قتل کے بعد علاقے میں سخت سوگ و حراس کا عالم ہے جبکہ پولیس ملزم کی تلاش میں مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button