ہائیر ایجوکشن کمیشن اسلام آباد کے کوالٹی ایشورینس ایجنسی کی ٹیم نے ریاست خیرپور کے دور کی تاریخی و قدیمی عمارت فیض محل کا دورہ کیا
سکھر)بیوروچیف۔ڈی۔ایم۔شیخ۔(ہائیر ایجوکشن کمیشن اسلام آباد کے کوالٹی ایشورینس ایجنسی کی ٹیم نے ریاست خیرپور کے دور کی تاریخی و قدیمی عمارت فیض محل کا دورہ کیا ۔ٹیم کی قیادت پروفیسر سعید احمد خان ابڑو ڈائریکٹر qec iba سکھر ایڈیشنل ڈائریکٹر عرفان قاسم ڈاکٹر عبیداللہ انور ڈپٹی ڈائریکٹر آغا محمد رضا الطاف ابڑو نے کی ۔ ٹیم میں ڈائریکٹر انجینئر شعیب ارشاد ڈائریکٹر ڈاکٹر پیر قاسم شاہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد ذولفقار کوآرڈینیٹر سمیت دیگر شامل تھے۔ وفد کے ارکان نے فیض محل کی تاریخی اہمیت کا سراہا۔انہوں نے کہا کہ پہلے صرف ریاست خیرپور کا سنا تھا آج فیض محل اور خوبصورت باغ دیکھ کر دل خوش ہوگیا ہے۔وفد نے محل کے فن تعمیر کو دیکھ کر تعجب میں پڑ گئے ۔اور تالپور حکمرانوں کی خدمات و کارناموں کو سراہا جنہوں نے پاکستان کی عوام کی سماجی معاشی تعلیمی اور فلاحی کاموں میں بھرپور حصہ ڈالا۔


