ہزارہ

گورنمنٹ ایم سی اسلامیہ ہائیر سیکنڈری اسکول جہلم میں سالانہ تقسیم انعامات کی پروقار تقریب منعقد کی گئی

گورنمنٹ ایم سی اسلامیہ ہائیر سیکنڈری اسکول جہلم میں سالانہ تقسیم انعامات کی پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں بطور مہمان خصوصی صوبائی مشیر صحت پنجاب میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر محمود کیانی نے شرکت کی،

اسکول ہذا کے پرنسپل، فیکلٹی ممبران اور طلبہ نے معزز مہمان کی آمد پر ویلکم کیا،

جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر کیانی نے پوزیشن ہولڈرز طلبہ اور اساتذہ میں انعامات و شیلڈز تقسیم کیں اور انکی کارکردگی کو سراہا،

اس موقع پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب کے مشیر برائے صحت نے کہا کہ یہ دور سائنس اورٹیکنالوجی کے علم کا ہے جس کے بغیر ترقی نہیں ہوسکتی ہے اور نہ ہی کسی کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے، کامیاب ہونے والے بچوں کو مبارکباد دیتے ہوئے ڈاکٹر اظہر کیانی نے کہا کہ آپ سب قوم کا مستقبل ہیں اس لیے محنت اور لگن سے تعلیم حاصل کریں۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button