ڈاکٹر عشرت العباد خان کے ویژن کی جیت ہوئی۔سابق گورنر سندھ نے بہت پہلے تجاویز پیش کی تھی کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لئے آئی پی پیز سے معاہدے کو ختم اور غیر ضروری اخراجات میں کمی کے لئے اقدامات کئے جائیں
بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ گڈ گورننس کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں۔ پٹرول کی قیمتیں بھی بتدریج کم کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے۔
کراچی (ایم پی پی میڈیا سیل / اسٹادف رپورٹر) ایم پی پی (میری پہچان پاکستان) کی مرکزی کمیٹی نے کہا ہے کہ ہم وزیر اعظم پاکستان کے بجلی کی قیمت کم کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ڈاکٹر عشرت العباد خان کے ویژن کی جیت ہوئی۔ سابق گورنر سندھ نے بہت پہلے تجاویز پیش کی تھی کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لئے آئی پی پیز سے معاہدے کو ختم اور غیر ضروری اخراجات میں کمی کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ گڈ گورننس کے بغیر معاشی استحکام ممکن نہیں۔ پٹرول کی قیمتیں بھی بتدریج کم کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے۔ گڈ گورننس کے زریعے امن ومان اور دہشت گردی پر بھی قابو کیا جاسکتا ہے۔ نیشنل ایکشن پلان پر عمل کرکے ملک کو بچاناحکومت کی ذمہ داری ہے۔افواج پاکستان اور ملک کے 25کروڑ عوام ایک پیج پر ہیں۔ ہر قسم کی دہشت گردی کا خاتمہ اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ڈاکٹر عشرت العباد نے ایک سال سے جو تجاویز پیش کی تھیں۔ اب اس پر عمل کرکے حکومت نے کامیابی حاصل کی۔ اسی طرح ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک کی معاشی اقتصادی بہتری، اور دیگر بحرانوں سے نکالنے کے لئے بھی گڈ گورننس کا مظاہرہ کیا جائے۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی ملک کے لئے سوچ اور تجربہ کا حکومت کو استفادہ کرنا چاہئے۔ انکی تجاویز پرعمل کرکے ملک میں دوبارہ امن اور ترقی کے راستے کھلیں گے۔ ریاست ڈاکٹر عشرت العباد خان کی سوچ کومثبت انداز میں دیکھے۔تاکہ ملک ترقی کرسکے۔ ریاست ایسے قیمتی انسانوں سے کام لے تاکہپاکستان مضبوط ہوسکے۔


