ہزارہ

کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کے زیرِ اہتمام اسپورٹس گالا 2025 اختتام پذیر،مجموعی طور پر CB Green ٹیم فاتح

پشاور — کنٹونمنٹ بورڈ پشاور کے زیرِ اہتمام منعقدہ اسپورٹس گالا 2025 کامیابی سے اختتام پذیر ہو گیا، جس میں مختلف کھیلوں کے شاندار مقابلے منعقد کیے گئے۔ اسپورٹس گالا میں کرکٹ، فٹبال، والی بال، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، رسہ کشی، اسکواش اور بال پل کے مقابلے شامل تھے۔

ایونٹ میں عالمی شہرت یافتہ اسکواش چیمپیئن جناب جان شیر خان نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور کھیلوں کے فروغ کے لیے کنٹونمنٹ بورڈ کی کاوشوں کو سراہا۔ اسپورٹس گالا میں چار ٹیموں CB Green، CB Yellow، Cantt Public Education Institutes اور Cantt General Hospital نے حصہ لیا۔ ان مقابلوں میں کنٹونمنٹ بورڈ کے 130 ملازمین نے حصہ لیا ، جبکہ پورے ٹورنامنٹ میں CB Green Teams) ) کے کپتان سینئر ہارٹیکلچرسٹ مہر گُل وزیر نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ پیش کیا اور پلیر آف دی ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

تائج کے مطابق بیڈمنٹن (مین) کا ٹائٹل کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال جبکہ بیڈمنٹن (ویمن) کینٹ پبلک گرلز ہائی اسکول نے اپنے نام کیا۔ فٹبال میں CB Yellow نے کامیابی حاصل کی جبکہ کرکٹ، والی بال اور رسہ کشی کے مقابلے CB Green نے جیتے۔ بال پل میں کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر پشاور کینٹ جناب چوہدری بابر حسین فاتح قرار پائے جبکہ ٹیبل ٹینس (ویمن) میں ایڈیشنل سی ای او میڈم جویریہ بانو نے کامیابی حاصل کی۔
اختتامی تقریب میں جان شیر خان نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔ کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر نے اس موقع پر کہا کہ نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ اور صحت مند سرگرمیوں کے لیے ایسے مقابلے آئندہ بھی جاری رکھے جائیں گے۔جبکہ کنٹونمنٹ بورڈ کے ملازمین نے بھی ان کھیلوں میں بھرپور حصہ لیا اور کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر جناب چوہدری بابر حسین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی ان کھیلوں میں بھی شرکت کرنے کا اعادہ کیا۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button