ہزارہ

*شہدا کی قربانیاں پاکستان کا روشن باب ہے سید امتیاز الحق بخاری کا شہداء کو خراجِ عقیدت، قومی یکجہتی اور امن کے فروغ پر زور*

*بہاری کمیونٹی پاکستان کے چیئرمین اشرف اقبال خان کا قربانیوں کو مشعلِ راہ قرار دیتے ہوئے اتحاد و بھائی چارے کے فروغ کا عزم*

 

کراچی

بہاری کمیونٹی پاکستان کے زیرِ اہتمام اورنگی ٹاؤن منصور نگر میں شہدائے مشرقی پاکستان اور آرمی پبلک اسکول پشاور کی شہید طالبات کے ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی اور دعائیہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں معززینِ علاقہ، سماجی رہنماؤں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

تقریب کی صدارت بی جی سی گروپ کے چیف ایگزیکٹو سید امتیاز الحق بخاری نے کی۔ اپنے جاندار خطاب میں کہا کہ فوج ہماری ہے اور ہم فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں شہدا کی قربانیاں پاکستان کا روشن باب ہے مہاجروں نے اس وطن کے لیے قربانیاں دی ہیں اور پٹھان سندھی بلوچی پنجابی سب ہمارے بھائی ہیں اور مسلمان ہیں ہمارے اور ان کے ابا و اجداد نے وطن پاکستان کے لیے قربانیاں دی اپنی جائیدادیں وہاں چھوڑ کر اگئے یہاں ائے تو ہم سب خالی ہاتھ ائے انہوں نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں تاریخِ پاکستان کا روشن باب ہیں اور ان قربانیوں کی بدولت آج ہم ایک محفوظ اور خودمختار وطن میں سانس لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں غیر سیاسی آدمی ہوں اور سماجی کام میں کرتا رہوں گا شہداء کی یاد میں ایسی تقریبات ہر سال اسی جذبے سے بنائی جائے گی اور نئی نسل میں حب الوطنی، نظم و ضبط اور قومی یکجہتی کے جذبات کو مضبوط کرتی رہیں گی سید امتیاز الحق بخاری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بی جی سی گروپ سماجی ہم آہنگی، تعلیم اور فلاحی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اپنا کردار آئندہ بھی جاری رکھے گا

اس موقع پر بہاری کمیونٹی پاکستان کے چیئرمین اشرف اقبال خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہداء قوم کا فخر ہیں اور ان کی قربانیاں ہم سب کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے معصوم بچوں کی شہادت نے پوری قوم کو ایک لڑی میں پرو دیا، جبکہ مشرقی پاکستان کے شہداء کی قربانیاں بھی ہماری قومی تاریخ کا اہم حصہ ہیں۔ اشرف اقبال خان نے بہاری کمیونٹی کی جانب سے ملک میں امن، بھائی چارے اور باہمی اتحاد کے فروغ کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

تقریب میں ڈاکٹر شکیل احمد، سراج الدین (چیئرمین ٹی ٹی سی)، امتیاز احمد انصاری، جوائنٹ سیکرٹری حسنین شیخ، چیئرمین اورنگی اتحاد کونسل، شعبہ خواتین کی نگت پروین، محترمہ عائشہ، ڈاکٹر کرن ماریہ انصاری سمیت علاقے کے مذہبی سماجی اور دیگر معزز شخصیات نے بھی بھرپور شرکت کی۔

معروف روحانی اسکالر شاہ کفیل احمد نے شہداء کے درجات کی بلندی، ملک کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کرائی، جبکہ اختتام پر حاضرین نے شہداء کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا۔اور تقریب کے آخر میں جوائن سیکرٹری امتیاز احمد انصاری نے انے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button