ہزارہ

کرپشن،جرائم میں شرکت اور جرائم پیشہ عناصر کیساتھ مراسم کسی بھی صورت برداشت نہیں کیئے جائیں گے، ناصر محمود ستی

ترقیاتی پراجیکٹس اور انڈسٹریل ایریا میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس افسران و جوان ہر وقت ہائی الرٹ رہیں،ڈی آئی جی ہزارہ کا پولیس دربار سے خطاب

ایبٹ آباد ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ناصر محمود ستی کا ضلع ہریپور دورہ کے موقع پر پولیس دربار سے خطاب، ملازمین کے مسائل سنے،فوری حل کیلئے احکامات جاری، ڈی پی او آفس کا دورہ کمانڈ اینڈ کنٹرول روم اور دیگر مختلف برانچ کا معائنہ اور محکمانہ کام کی جانچ پڑتال و ہدایات جاری۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی نے پولیس لائن ہریپور میں پولیس دربار میں بطور ریجنل پولیس کمانڈر کے شرکت کی۔ دربار میں موجود پولیس افسران اور جوانوں نے اپنے اپنے پیشہ ورانہ مسائل سے آگاہ کیا جنہیں ڈی آئی جی ہزارہ نے فوری حل

کرنے کے احکامات جاری کیئے۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے دربار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن،جرائم میں شرکت اور جرائم پیشہ عناصر کیساتھ مراسم کسی بھی صورت برداشت نہیں کیئے جائیں گے اور ایسے ملازمین کو محکمہ میں ہرگز نہیں چھوڑا جائے گا۔ ہریپور صنعتی و تجارت، سیاحتی اور ترقیاتی پراجیکٹس کے حوالے سے ایک خاص اہمیت کا حامل ہے۔ ترقیاتی پراجیکٹس

اور انڈسٹریل ایریا میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس افسران و جوان ہر وقت ہائی الرٹ رہیں۔جرائم پیشہ افراد کیخلاف قانونی کارروائیاں عمل میں لائیں۔ ملازمین کیلئے ہر ممکنہ فلاحی اقدامات اٹھائیں جائے گے لیکن ڈیوٹی میں کسی قسم کی کوئی کمی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اگر کسی ملازم کا کوئی مسئلہ ہے تو وہ قواعد و ضوابط کے مطابق میرے دفتر حاضر ہوکر مجھے آگاہ کریں۔ کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی ذاتی تشہیر نہ کریں اگر کوئی بھی ملازم اسکا مرتکب پایا جائے تو ڈی پی او صاحب اسکے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائیں۔ بعد ازاں ڈی آئی جی ناصر محمود ستی نے ڈی پی او آفس ہریپورمیں قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول روم و دیگر برانچز کا بھی دورہ کیا، کمانڈ کنٹرول روم میں تعینات پولیس ملازمین کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ مانیٹرنگ سسٹم کو مزید مستحکم بنایا جائے اور شہر کے دیگر مقامات پر بھی نصب سی سی ٹی کیمروں کی رسائی حاصل کریں تاکہ کسی بھی واقع رونما ہونے کی صورت میں پولیس بروقت امدادی و قانونی کارروائیاں عمل میں لاسکے۔ دیگر برانچزمیں ملازمین کو ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ پولیس دفاتر میں آنے والے لوگوں کیساتھ خوش اسلوبی سے پیش آیا جائے اور انہیں ہر ممکنہ قانونی تعاون فراہم کریں۔ ڈی آئی جی نے اس موقع پر شکایت سیل میں آئے ہوئے سائلین سے بھی بات چیت کی اور شکایت آفس عملہ کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات کے بارے میں جانچ پڑتال کی۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button