کالمز

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی: فیصلے کی گھڑیاں قریب ہیں! ایم

فاروق انجم بھٹہ

یہ وقت صرف لمحے گننے کا نہیں، ہر لمحہ قیمتی بنا کر جدوجہد کا ہے۔ آج 20 جنوری قریب آ رہا ہے، اور یہ وہ آخری موقع ہو سکتا ہے جب ہم ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے لیے کوئی مثبت فیصلہ دیکھ سکیں۔ ابھی سے صدر جو بائیڈن کے عہدے کا اختتام شروع ہو چکا ہے، اور ہر گزرتا دن ہمارے لیے ایک یاد دہانی ہے کہ ہماری آواز کمزور نہیں، لیکن دیر ہو سکتی ہے! ان خیالات کا اظہار معروف سماجی شخصیت، سینیئر صحافی و کالم نگار جٹ فیڈریشن گوجرانوالہ کے میڈیا کوآرڈینیٹر ایم فاروق انجم بھٹہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا غزہ اور فلسطین میں خون کی ہولی کھیلنے والوں کے خلاف ہم جو جذبہ رکھتے ہیں، کیا وہی جذبہ اپنی بہن عافیہ کے لیے نہیں دکھا سکتے؟ وہ پاکستانی ماں، وہ بے گناہ قیدی، جس نے کبھی اپنے حق کے لیے ہتھیار نہیں اُٹھائے، آج ہماری زبانوں پر، ہمارے قلموں پر، اور ہمارے عمل میں کسی بھی قیمت پر خاموش نہیں رہنی چاہیے۔
اب 10 دن باقی رہ گئے ہیں! یہ وقت معمولی سرگرمی کا نہیں، بلکہ ہم سب کو اپنی پوری توانائی کے ساتھ یہ مطالبہ کرنا ہوگا کہ صدر جو بائیڈن اپنے آخری اختیارات کو استعمال کریں اور ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کا حکم دیں۔
یہ وقت کا تقاضا ہے، یہ انسانیت کا مطالبہ ہے، یہ انصاف کی جنگ ہے!_
ہماری کوشش، ہماری دعائیں، اور ہماری آواز ہی وہ چراغ ہیں جو ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی آزادی کی امیدوں کو روشن کر سکتے ہیں۔
کیا آپ تیار ہیں؟ آج ہی اپنی آواز بلند کریں، ہر جگہ، ہر فورم پر یہ صدا بلند کریں:_
20 جنوری سے پہلے، ڈاکٹر عافیہ کو رہا کرو!

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button