ہزارہ

کراچی کی عوام کے ساتھ کے الیکٹرک غزہ و فلسطین جیسا ظلم کررہی ہے ادارےکے اسرائیلی نما ایجنٹس نے کے الیکٹرک کو رشوت خورحرام کی کمائی کھانے والا ادارہ بنادیا ہے اور ناسور کے الیکٹرک اس میں کام کرنے والے بھی اب عوام کے دکھ و تکلیف سے عاری ہو چکے ہیں (شفیق جان درانی، عزیرشاہ )

کراچی کی عوام کے ساتھ کے الیکٹرک غزہ و فلسطین جیسا ظلم کررہی ہے ادارےکے اسرائیلی نما ایجنٹس نے کے الیکٹرک کو رشوت خورحرام کی کمائی کھانے والا ادارہ بنادیا ہے اور ناسور کے الیکٹرک اس میں کام کرنے والے بھی اب عوام کے دکھ و تکلیف سے عاری ہو چکے ہیں (شفیق جان درانی، عزیرشاہ )

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) تحریک جوانان پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر شفیق جان درانی و صدر ھیومن رائیٹس و لیبر ونگ عزیر شاہ نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ شہر کراچی میں قیامت خیز گرمی کے دوران کے الیکٹرک نے لوڈشيڈنگ کے پچھلے سارے ریکارڈز توڑدیے ہیں 16 سے 18 گھنٹے کی انسانیت سوز غیراعلانیاں لوڈشیڈنگ جاری ہے لیاری، بلدیہ ٹاؤن، کیماڑی، کورنگی،اورنگی، ملیر،نیوکراچی و دیگر مضافاتی علاقوں کے شهریوں کا جینا محال هوگیا سب سے پہلے کراچی کے شہریوں سے اربوں روپے ماہانہ وصول کرنے کے باوجود ان کا پیٹ نہیں بھرتا جس کی بناء پر عام عوام کے ساتھ چهوٹے کاروباری حضرات کا کاروبار بھی تباہی کے دھانے پر پہنچ گیا ہے، رات کے اوقات میں لاٸیٹ نا هونے کی وجه سے شہری پبلک فٹ پاتھ گلیوں روڈوں چوراہوں پر ساری ساری رات جاگ کر گذارنے پر مجبور ہو گئے ہیں

صدر ھیومن رائیٹس و لیبر ونگ عزیر شاہ نے مذید کہاکہ کورنگی،اورنگی،بلدیہ،ملیر،گڈاپ ،نیوکراچی،لانڈھی و دیگر مضافاتی علاقوں کے مکینوں کا کہنا ھے که کے الیکٹرک والوں نے ظلم و ستم کی ساری حدیں پار کردی ہیں اوربلنگ کی ادائیگی کے باوجود صارفیں کے ساتھ ظلم و بربریت کی انتها کردی ھے اب رات کے اوقات کار میں 11 بجی لاٸیٹ بند کردی جاتی ھے اور صبح 9 ڀجي تک جب که لیاری ٹاؤن بلدیہ ٹاؤن کیماری ٹاؤن اورنگی ٹاؤن کورنگی سمیت شہر کےدیگر مختلف علاقوں پانی کی قلت کا اندیشه مزید بڑھ گیا ہے ہرطرف اندھیرا ھی اندھیرا چھایا ھوا ھے

صدر کراچی ڈویژن شفیق جان درانی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ کراچی کے مینڈیٹ کے دعویدار ابن الوقت موقع پرست سیاستدان بس اپنا الو سیدھا کرنے میں لگے ہوئے ہیں جنہیں عوام کے دکھ و تکالیف سے کوٸی سروکار نہیں، کے الیکٹرک کی بے حس انتظامیہ سے کوئی پوچھنے والا نہی بزرگ شہری سخت اذیت ناک زندگی گذارنے پے مجبور هوگۓ هیں- کے الیکٹرک کراچی کی عوام پر ہر گزرتے دن کے ساتھ اپنے ظلم وستم کی نئی داستان رقم کررہا ہے ،،،

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button