سٹیٹ بنک آف پاکستان کی ہدایات اور پروگرم کی روشنی میں گزشتہ سال کی طرح امسال بھی (PFLW) "پاکستان فنانشل لٹریسی ویک”
کا با ضابطہ اہتمام کیا گیا اور پاکستان کے نمایاں اور اہم شہروں میں اس حوالے سے سثیث بینک آف پاکستان کی ہدایات اور ضابطہء کار کی روشنی میں بینکوں کی طرف سے مختلف لوکیشنز پر باضابطہ کیمپس لگاۓ گئے ۔

عمومی اور روایتی مالیاتی کھاتہ داری کے حوالے سے آگاہی کے ساتھ ساتھ مالی معاملات کےجدید رحجانات اور ممکنہ تعلقات کے ضمن میں عوام کو خاطر خواہ آگاہی اور آشنائی فراہم کی گئی۔
پاکستان فنانشل لٹریسی ویک ۔۔۔ کے حوالے سے بنک آف خیبر ، جو پاکستان کے نمایاں مالیاتی اداروں کی صف میں شمار ہوتا ہے نے جدون پلازہ ایبٹ آباد میں ایک آگاہی کیمپ کا باضابطہ انعقاد کیا۔۔
کیمپ میں جہاں عوامی آگاہی اور ترغیبات, کھاتہ داری کو فوکس کیا گیا وہیں جدید بینکنگ، جدید وسائل ،نٹ بینکنگ اور ایپ بینکنگ کی معلومات کا بھی صارفین سے تبادلہ معلومات اور تبادلہء خیال کیا گیا۔۔
اس ضمن میں بینک آف خیبر کے نامزد ایریا فوکل پرسن سعید احمد چودھری اور آفیسران احمد ریاض اور احمد فراز نے کیمپ کے انعقاد ، ضرورت اور مذکورہ بالا معاملات سےمتعلقہ عوام کو مکمل آگاہی اور گائیڈ لائنز فراہم کیں۔
امید کی جاتی ہے کہ اس طرح کے ایونٹس کے انعقاد سے عوامی سطح پر مالیاتی معاملات، اور بیکنگ کی جدید سہولیات کے حوالے سے آگاہی اور اصلاحی نتائج کا تناسب مزید بہتربنایا جا سکتا ہے ۔