عالمی

چین کے ملکی سطح پر تیارکردہ سی 919 طیارے کی شنگھائی-ہانگ کانگ پروازوں کا باقاعدہ آغاز

شنگھائی(شِنہوا)چائنہ ایسٹرن ایئرلائنز نے شنگھائی اور ہانگ کانگ کے درمیان معمول کی پروازوں کے لئے چین کے مقامی طور پر تیار کردہ سی 919 جیٹ لائنر کا استعمال شروع کردیا ہے۔پرواز ایم یو 721 نے 157 مسافروں کو لے کر شنگھائی ہانگ چھیائو بین الاقوامی ہوائی اڈے سے صبح 8 بج کر 21 منٹ پر اڑان بھری۔اس سے چائنہ ایسٹرن ایئرلائنز ہانگ کانگ کے لئے تجارتی پروازوں کی خاطر سی 919 استعمال کرنے والی پہلی ایئرلائن بن گئی ہے۔کمپنی روزانہ دوطرفہ پروازیں چلانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
___

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button