چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی ڈسٹرکٹ خوشاب ڈاکٹر محمد قیوم خان کی زیر نگرانی ضلع خوشاب کے سرکاری سکولوں میں سولر پینلز کی تنصیب کا عمل تواتر سے جاری و ساری

خوشاب چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی ڈسٹرکٹ خوشاب ڈاکٹر محمد قیوم خان کی زیر نگرانی ضلع خوشاب کے سرکاری سکولوں میں سولر پینلز کی تنصیب کا عمل تواتر سے جاری و ساری ، عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر محمد قیوم خان اور ان کی پوری ٹیم کو زبردست خراج تحسین ۔ محکمہ ء تعلیم ضلع خوشاب نے اپنا یہ سلوگن سچ ثابت کردیا ہے کہ "بدل چکا ھے خوشاب،
سرکاری سکول معیاری سکول”۔ گورنمنٹ ھائیرسیکنڈری سکول فاربوائز آدھی کوٹ میں سولرائیزیشن کا فیز ٹو بھی فنکشنل کر دیا گیا۔ جبکہ پہلے فیز کا ایک ماہ قبل سی۔ ای۔ او ایجوکیشن خوشاب ڈاکٹر محمد قیوم نے افتتاح کیا تھا۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایجوکیشن جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان نے اس دوسرے فیز کا باقاعدہ افتتاح کیا اور پرنسپل ادارہ ھذا محمد رمضان سروھی اور ان کے سٹاف کو اس پراجیکٹ کی تکمیل پر مبارکباد پیش کی۔ سکول انتظامیہ کے مطابق چونکہ ھائیرسیکنڈری سکول آدھی کوٹ ایک وسیع بلڈنگ پر مشتمل ایک ادارہ ھےاور یہ ایک بہت بڑا پراجیکٹ تھا اس لئے اس کی تکمیل دو حصوں میں ھوئ۔ اور 10,10KV کے دو سولر سسٹم انسٹال کۓ گۓ۔


