ہزارہ

معروف سئنیر صحافی نبیلہ اکبر کا ایک اور اعزاز، انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کی طرف سے حسن کارکردگی ایوارڈ کی عطائیگی

لاہورمعروف سئنیر صحافی نبیلہ اکبر کا ایک اور اعزاز، انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کی طرف سے حسن کارکردگی ایوارڈ کی عطائیگی، عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ واضح رہے کہ نامور سئنیر صحافی اور معروف سیرت نگار و کالم نگار محترمہ نبیلہ اکبر کو اللہ تعالی ا کی ذات والا صفات نے اعلی ا صلاحیتیں ودیعت کی ہیں ۔. آپ پروقار اور ہردلعزیز شخصیت کی مالک ہیں ۔ علمی ،ادبی اور صحافتی حلقوں میں نہایت عزت و وقار کی نظر سے دیکھی جاتی ہیں۔ آپ کی علم وادب اور صحافت کےلیے گرانقدر خدمات ہیں۔ انہوں نے خداداد صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے شعبہء صحافت میں ناموری حاصل کی ہے۔ ان کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں لاہور میں منعقد انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کی ایوارڈز کانفرنس میں انہیں حسن کارکردگی سرٹیفکیٹ عطا کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ لاہور میں انٹرنیشنل یونین آف جرنلسٹس کےچیئرمین زبیر احمد انصاری کی زیر نگرانی منعقدہ پہلی ادبی ایوارڈز کانفرنس میں صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری اور نامور سئنیر صحافی و تجزیہ نگار مجیب الرحمان شامی سمیت دیگر متعدد نامور قلمکاروں ،ادیبوں ، شاعروں ،مصنفوں اور صحافیوں نے بھرپورشرکت کی۔ جس میں ملک کے معروف قلمکاروں کو حسن کارکردگی ایوارڈزسے سرفراز کیا گیا ۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button