ہزارہ

چئیرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی کی صدارت میں محکمہ لوکل ٹیکس /محکمہ جاتی افسران کا اجلاس

اجلاس میں میونسپل کمشنر عالمگیر جونیجو سمیت افسران کی شرکت

کراچی …… چئیرمین صفورا ٹاؤن راشد خاصخیلی کی صدارت میں محکمہ لوکل ٹیکسز اور محکمہ جاتی افسران کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں میونسپل کمشنر عالمگیر جونیجو سمیت افسران نے شرکت کی .
محکمہ لوکل ٹیکسز کے افسران وعملے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین راشد خاصخیلی نے کہا کہ لوکل ٹیکسز کی ریکوری بڑھانے کیلئے مزید مربوط حکمت عملی کے تحت کام کرنا ناگزیر ہے لہذا ایسی حکمت عملی وضع کی جائے جس کو اپنا کر لوکل ٹیکس ریکوری کو بڑھایا جاسکے،کوشاں ہیں کہ لوکل ٹیکس ریکوری کے مقرر کردہ اہداف کو ہر صورت حاصل کیا جائے جس کیلئے لوکل ٹیکسز کے محکمہ جات کو اپنا ہر ممکن کردار ادا کرنا ہوگا بعد ازاں افسران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ جاتی افسران سے چئیرمین راشد خاصخیلی اور میونسپل کمشنر عالمگیر جونیجو نے افسران سے فیلڈ اسٹاف سمیت مختلف موضوعات پر بات چیت کی انہوں نے کہا کہ اب بائیو میٹرک کے دائرہ کار کو مزید وسیع کرنے جارہے ہیں تاکہ ملازمین کی حاضریوں میں مزید شفافیت لائ جاسکے جلد ہی فیلڈ اسٹاف
کی حاضریوں کیلئے آن لائین اور لوکیشن پر حاضریوں کو ممکن بنانے کیلئے کام کیا جارہا ہے جو کہ بائیو میٹرک سسٹم سے منسلک ہوگا.
اجلاس میں مختلف امور پر بھی بات چیت کی گئ اور ہدایت کی گئ کہ ٹاؤن کی بہتری کیلئے محکمہ جات اپنا کردار ادا کریں .

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button