پاکستان نیشنل پارٹی پارلیمینٹرین (PNPP) کے چیئرمین ڈاکٹر غلام صغیر سے (ایم پی پی) کے وفد کی انچارج مرکزی کمیٹی نہال احمد صدیقی، ایڈوزئزری کونسل کے رکن ڈاکٹر عمر فاروق، کیپٹن عمران غوری، یوتھ ونگ کے انچارج ریحان خان کے ہمراہ ملاقات۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان کے بیانیہ سے چیئرمین پی این پی پی کا اتفاق۔
افواج پاکستان اور پاکستانی قوم یکجا ہیں اور بھارت کی چالوں کو دنیا دیکھ رہی ہے پاکستان امن پسند ملک ہے لیکن بھارت نے اگر اپنی روش تبدیل نہ کی تو پاکستان کی افواج اسکی آبی جارحیت سمیت تمام معاملات سے نمٹنا جانتی ہیں۔ ڈاکٹر غلام صغیر، نہال احمد صدیقی، ڈاکٹر عمر فاروق، کیپٹن عمران غوری، ریحان خان کا مشترکہ اعلامیہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میری پہچان پاکستان (ایم پی پی) کے وفد نے انچارج مرکزی کمیٹی نہال احمد صدیقی، ایڈوزئزری کونسل کے رکن ڈاکٹر عمر فاروق، کیپٹن عمران غوری، یوتھ ونگ کے انچارج ریحان خان ودیگر مرکزی رہنماؤں نے پاکستان نیشنل پارٹی پارلیمینٹرین (PNPP) کے چیئرمین ڈاکٹر غلام صغیر سے مقامی ہوٹل میں ملاقات کی اور انہیں ڈاکٹر عشرت العباد خان گورنر سندھ و روح رواں ایم پی پی کا پیغام پہنچایا اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان کے گورنری کے دور اور حالیہ بیانیہ سے چیئرمین پی این پی پی نے اتفاق کیا۔ وفد سے گفتگو میں میری پہچان پاکستان کے ویژن کی تعریف کی۔ ایم پی پی کے وفد نے ڈاکٹر عشرت العباد کی کاوشوں اور کراچی تا خیبر پارٹی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ پاکستان کو فتح حاصل کرنے کے بعد بھارتی پراکسی جارحیت کی دونوں طرف کے رہنماؤں نے مذمت کی اور کہا کہ افواج پاکستان اور پاکستانی قوم یکجا ہیں اور بھارت کی چالوں کو دنیا دیکھ رہی ہے پاکستان امن پسند ملک ہے لیکن اگر بھارت نے اگر اپنی روش تبدیل نہ کی تو پاکستان کی افواج اسکی آبی جارحیت سمیت تمام معاملات سے نمٹنا جانتی ہیں۔
ڈاکٹر عشرت العباد خان کے جرات مندانہ بیانیہ کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ بلوچستان میں اب وقت آگیا ہے کہ دہشت گردوں اور بھارتی ایجنٹوں کی کمر توڑ دی جائے۔


