ہزارہ

پکار ویلفیئر آرگنائزیشن کا بچوں کے عالمی دن پر شاندار اقدام

ضرورت مند طلبہ میں تحائف اور اسٹیشنری تقسیم، والدین اور بچوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی*

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) بچوں کے عالمی دن کے موقع پر پکار ویلفیئر آرگنائزیشن نے سرکاری اسکول GBPS/GBELS موسیٰ کھٹیان میں ضرورت مند بچوں میں تحائف اور اسٹیشنری کا سامان تقسیم کیا۔ اس فلاحی سرگرمی میں پکار کی ٹیم کے ارکان دنیش کمار، احسن آرائیں، نریندر کمار، بابر مرزا اور شفق ناز نے بھرپور شرکت کی۔
اسکول کے ہیڈ ماسٹر فیروز گل نظامانی اور سینئر ٹیچر سجاول گجر نے پکار ویلفیئر کی ٹیم کو خصوصی طور پر مدعو کیا۔ انہوں نے ٹیم کو آگاہ کیا کہ یہاں کے بچوں کو تعلیمی سفر میں بنیادی ضروریات کی شدید کمی کا سامنا ہے، اور "پکار علم” جیسے پروگرام ان کے لیے روشنی کی امید ہیں۔
پکار علم پکار ویلفیئر آرگنائزیشن کا ایک اہم مشن ہے جس کے تحت ایسے بچوں کی مدد کی جاتی ہے جو مالی مشکلات کے باعث تعلیم جاری نہیں رکھ پاتے۔ اس پروگرام کے تحت ٹیم نے اسکول کے بچوں کو اسٹیشنری فراہم کی، جس سے نہ صرف بچوں بلکہ والدین میں بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ والدین نے اسے بچوں کی تعلیمی زندگی میں ایک بڑی مدد قرار دیا۔
تقریب کے اختتام پر پکار ٹیم کے اراکین نے کہا کہ
"بچوں کے چہروں پر آنے والی مسکراہٹ نے ہماری ساری تھکان دور کر دی۔ یہی خوشی ہمارے مشن کی اصل طاقت ہے۔”

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button