ہزارہ

پچیس بیڈ اسپتال ملیر کے زیر اہتمام بچوں میں مفت حفاظتی ٹیکوں سے متعلق آگاہی مہم ”زیرو سے ہیرو۔ مکمل کورس، صحت مند زندگی“ پروگرام پر واک کا اہتمام کیا گیا

کراچی  پچیس بیڈ اسپتال ملیر کے زیر اہتمام بچوں میں مفت حفاظتی ٹیکوں سے متعلق آگاہی مہم ”زیرو سے ہیرو۔ مکمل کورس، صحت مند زندگی“ پروگرام پر واک کا اہتمام کیا گیا، بچوں کو صحت مند رکھنا ہماری ذمہ داری ہے، والدین بچوں کو

حفاظتی ٹیکے ضرور لگاوائیں، بچے ملک کا سرمایہ ہیں، ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شاہ محمد شیخ نے پچیس بیڈ اسپتال ملیر میں بچوں میں مفت حفاظتی ٹیکوں سے متعلق آگاہی واک کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شعیب جوکھیو، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ آفیسر عارف عباسی اور دیگر افسران بھی موجود تھے، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شاہ محمد شیخ نے کہا کہ حکومت سندھ بچوں کو صحت مند زندگی دینا چاہتی ہے جس کے لئے بگ کیچ اپ (BCU) پروگرام شروع کیا گیا ہے جس میں زیرو سے 23 ماہ کے بچوں کو معمولی حفاظتی ٹیکے لگائے جارہے ہیں اور زیرو سے 59 ماہ کی عمر کے بچوں کی ویکسی نیشن لگوائیں اس کورس مکمل کرنا ہمارا مقصد ہے، اس کے لئے حکومت سندھ کی ہیلپ لائن 166 پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شاہ محمد شیخ نے بتایا کہ کوویڈ۔19 کی وباء کی وجہ سے جن بچوں نے حفاظتی ٹیکے نہیں لگوائے بگ کیچ اپ (BCU) کا مقصد معمول کی ویکسی نیشن کے ساتھ ساتھ ایسے بچوں پر خصوصی توجہ دینا بھی شامل ہے جو یہ کورس مکمل نہیں کرسکے، انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ مختلف طریقوں سے ویکسی نیشن جن میں EPI مراکز، آؤٹ رینج ٹیمیں اور موبائل یونٹس کے ذریعے خدمات فراہم کر رہی ہیں، والدین ان یونٹس سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے ضرور لگوائیں۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button