ہزارہ

صوبائی حکومت اخباری مالکان اورکارکنوں کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے ارشد خان

سوات سیکرٹری اطلاعات و تعلقات عامہ خیبر پختون خواہ ارشد خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اخباری مالکان اورکارکنوں کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے اور انکے مشکلات کے خاتمے کیلئے بڑا پلان تشکیل دے رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صحافیوں اور اخباری مالکان کے مسائل حل کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے اور انکے مشکلات کے خاتمے کیلیے حکومتی کارکردگی کی مضبوط کمپین لانچ کر رہی ہے جس کیلیے کروڑوں روپے ریلیز کر دئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ اخبارات اور انکے کارکنوں کو اجکل جن مشکلات کا سامنا ہے حکومت ان سے بخوبی آگاہ ہے اس وجہ سے ان مشکلات کے خاتمے کیلیے ماہانہ کی بنیادوں پر اشتہارات کی رقوم کی ترسیل یقینی بنادی ہے اور رمضان المبارک اور عید کیلیے بھی اشتہارات کی رقم کی مد میں چیکس دئے جائیںگے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اخباری مالکان کے مشکلات کے خاتمے کیلیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے اور محمکہ اطلاعات کو جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے تاکہ کسی کے ساتھ نا انصافی نہ ہوسکیں اور تمام اخبارات کو انکا صحیح حق مل سکیں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی پورے ملک کیلیے ایک مثال ہے جس کی بہترین تشہیر کی جا رہی ہے

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button