پورے پاکستان میں اپنا پیغام پہنچا رہے ہیں اور ملک کے استحکام کے لئے ہر اول دستے کا کام کر رہے ہیں۔۔ڈاکٹر عشرت العباد
ہم ریاست کو مقدم سمجھتے ہیں۔ ہمارے لئے پاکستان اور افواج پاکستان ریڈ لائن ہیں۔ ہم ملک کے خلاف کوئی مہم سازی برداشت نہیں کریں گے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق گورنر سندھ اور روح رواں میری پہچان پاکستان ڈاکٹر عشرت العباد خان کی ہدایت پر پنجاب میں خصوصی مہم کے تحت پورے ملک میں تنظیم سازی کے سلسلے میں اوکاڑہ کے بعد ساہیوال میں ڈاکٹر عشرت العباد کی خصوصی ٹیم آگنائزر سیدہ فردوس کی سربراہی میں ، ڈاکٹر صفیہ، ہارون جان، روبینہ لیاقت، محمد شہباز، کیتھرین، یثرب خان، حاجی نذیر کبو، مظہراور علی اکبر و دیگرٹیم اراکین کا شاندار استقبال کیا گیا۔ MPPاور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے، ڈاکٹر عشرت العباد کے حق میں بھی نعرے لگائے گئے۔ مہمانوں اور آرگنائزر سیدہ فردوس، سینئر سیاست داں ڈاکٹر صفیہ اور ٹیم اراکین کو ہار پھولوں کی بارش اور گلدستے پیش کئے گئے۔ اسلام آباد، مانسہرہ، اوکاڑہ کے بعد ساہیوال میں پارٹی کی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا۔ ساہیوال ضلع کی تحصیل ہڑپہ دلاور کے کاٹھیا ولیج میں مہر اللہ یار کاٹھیا، مہر محمد اسلم کاٹھیا، مہر احمد یار کاٹھیاکی جانب سے میری پہچان پاکستان کی قیادت کو ویلکم کیا گیا۔ آرگنائزر سیدہ فردوس، ڈاکٹر صفیہ، یثرب خان،و دیگر کے ساتھ علی اکبر، ملک مظہر عباس، روبینہ لیاقت۔ مس کیتھرین، سید حسنین شاہ، حاجی نذیر کمبو، بھی ہمراہ تھے۔ جنکا شاندار خیر مقدم کیا گیا۔ ڈاکٹر عشرت العباد اور پاکستان زندہ باد، افواج پاکستان زندہ باد کے واشگاف نعرے لگائے گئے۔ کاٹھیا برادری نے اپنے چاروں گاؤں کی جانب سے ڈاکٹر عشرت العباد کی حمایت اور میری پہچان پاکستان میں شمولیت کا اعلان کیا۔ ڈاکٹر عشرت العباد نے فون کے زریعے اوکاڑہ کی ٹیم،آرگنائزر اور انکی ٹیم اور کاٹھیا برداری کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ساہیوال کے عوام کا مشکور ہوں۔ پورے پاکستان میں اپنا پیغام پہنچا رہے ہیں اور ملک کے استحکام کے لئے ہر اول دستے کا کام کر رہے ہیں۔ نفرتوں کا خاتمہ اور افواج پاکستان کے خلاف منظم سازش کے خلاف میری پہچان پاکستان ملک کے24کروڑ عوام کی آواز بن گئی ہے۔ پاکستان اور افواج پاکستان ہر پاکستانی کی ریڈ لائن ہے۔ آرگنائزر سیدہ فردوس نے ڈاکٹر عشرت العباد کا پیغام عام کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو جس طرح پاکستان سے باہر بیٹھ کر اور بین الاقومی میڈیا کی جعلی رپورٹس کے زریعے بدنام کیا گیا۔ میری پہچان پاکستان کا نعرہ اب 24کروڑ عوام کی آواز بن چکا ہے۔ ہم ریاست کو مقدم سمجھتے ہیں۔ ہمارے لئے پاکستان اور افواج پاکستان ریڈ لائن ہیں۔ ہم ملک کے خلاف کوئی مہم سازی برداشت نہیں کریں گے۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے قائد اعظم کے فرمان اتحاد، یقین، تنظیم کا عملی درس دیا ہے۔ ہم پوری قوم کو ایک کرنے اور قائد اعظم کے فرمان اتحاد کو پوری پاکستانی قوم کا اتحاد بنانے کی ٹھان لی ہے۔ پوری قوم کو اپنی فوج اپنے عوام اور پاکستانی ہونے پر یقین ہونا چاہئے۔ یقین ہی مایوسی کا توڑ ہے۔ پاکستان کا سچا بیٹا وطن پرستی کی سوچ اور پاکستان کو عظیم طاقت بنانے کے جزبے کے ساتھ پورے ملک میں متحرک ہوچکا ہے۔ انہوں نے پاکستان کی بحیثیت گورنر اور نشان امتیاز کے ساتھ ساتھ ہیومن رائٹس انٹر نیشنل کا ایوراڈ بھی ملا وہ پاکستان میں نئی سوچ اور ملک کو درست سمت میں لیجانے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔ وہ واپس آنے کے بعد ہر شہر ہر صوبہ میں بڑے بڑے جلسے کرکے پاکستان میں مایوسی کا خاتمہ کرائیں گے۔ ہم زندہ قوم ہیں ہمیں کوئی منتشر نہیں کرسکتا۔ ڈاکٹر صفیہ نے کہاکہ افواج پاکستان ہمیں محفوظ کرنے کے لئے دہشت گردوں، خوارجیوں کا مقابلہ کر رہی ہے انکی شہادتیں رائیگاں نہیں جائے گی۔ پاکستان کی فوج عظیم فوج ہے جسکے ساتھ 24کروڑ عوام ہیں۔ میں پاکستان کی مضبوطی کے لئے اور روایتی سیاست سے ملک کو کھوکھلا کرنے والوں کو چھوڑ کر ڈاکٹر عشرت العباد کا ہاتھ تھاما ہے۔ ہم پاکستان کی سیاست کا انداز بدلیں گے ریاست پہلے سیاست بعد میں کی بات ہوگی۔ ہارون جان، روبینہ لیاقت، محمد شہباز، کیتھرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو کمزور کرنے کا کسی کا خواب پورا نہیں ہوگا۔ میری پہچان پاکستان کا فلسفہ ملک میں شرافت اور وطن پرستی کی روایت قائم کر رہی ہے۔ جس میں ہر شہر سے بہترین رسپانس مل رہا ہے۔ جو ہماری کامیابی ہے۔ یثرب خان، حاجی نذیر کبو، مظہراور علی اکبر نے کہا کہ ساہیوال کی عوام نے ڈاکٹر عشرت العباد کے جھنڈے گاڑھ دیئے ہیں۔ میری پہچان پاکستان۔۔۔جیوے جیوے پاکستان۔۔۔۔افواج پاکستان ہمارا مان ہیں۔ پوری قوم ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے۔ ہم تمام اکائیوں کو جوڑنے اور ملک کے خلاف کام کرنے والوں کو اپنے اتحاد سے توڑنے کے لئے آئے ہیں۔ ساہیوال میں ڈاکٹر صفیہ، یثرب خان،و دیگر کے ساتھ علی اکبر، ملک مظہر عباس، روبینہ لیاقت۔ مس کیتھرین، سید حسنین شاہ، حاجی نذیر کمبونے کہا کہ ہم پورے پنجاب میں MPPکی آواز پہنچا کر ملک سے قائد عشرت العباد کے پیغام کے ساتھ اتحاد اور مایوسی کا خاتمہ کر رہے ہیں۔ ساہیوال ضلع کی تحصیل ہڑپہ دلاور کے کاٹھیا ولیج میں مہر اللہ یار کاٹھیا، مہر محمد اسلم کاٹھیا، مہر احمد یار کاٹھیابرادری کے ولیج کے چوہدریوں نے ڈاکٹر عشرت العباد کے ساتھ قدم بہ قدم چلنے کا اعلان کیا۔ آرگنائزر سیدہ فردوس نے اپنی ٹیم اور ڈاکٹر صاحب کی جانب سے مکمل تعاون اور شمولیت پر شکریہ ادا کیا۔ جبکہ دیگر تحصیلوں میں کارنر میٹنگ بھی جاری ہیں۔


