پریزن سٹاف اکیڈمی ہری پور میں وارڈرز کی پاسنگ آؤٹ تقریب کا انعقاد ہوا
ہمان خصوصی ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف جیل خانہ جات خیبر پختونخوا حامد الرحمان تھ
ہری پور(بیورورپورٹ) پریزن سٹاف اکیڈمی ہری پور میں وارڈرز کی پاسنگ آؤٹ تقریب کا انعقاد ہوا،پریزن سٹاف اکیڈمی ہری ہری پور میں وارڈرز کے بنیادی کورس کی تکمیل پر سوموار کے روز پاسنگ آؤٹ کی تقریب کا انعقاد ہوا جس کے مہمان خصوصی ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف جیل خانہ جات خیبر پختونخوا حامد الرحمان تھے جبکہ تقریب میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات ہزارہ ڈویثرن محمد نعیم خان،ڈپٹی کمانڈنٹ اکیڈمی عثمان جاوید سمیت محکمہ جیل خانہ جات کے افسران نے شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈنٹ پریزن سٹاف اکیڈمی امین شعیب نے کورس کے بنیادی خدو خال اور مستقبل میں اُسکی ضرورت و چیلنجز کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا،مہمان خصوصی اے آئی جی حامد الرحمان نے تربیت مکمل کرنے والے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہا کہ اب آپ پر پہلے سے زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ آپ حاصل کردہ تربیت کو مستقبل میں اپنی سروس کے دوران بروئے کار لائیں اور ثابت کریں کہ جیل پولیس کے ملازمین ایک پروفیشنل فورس ہیں،پریزن سٹاف اکیڈمی روز بروز بہتری کی طرف گامزن ہے،پاسنگ آؤٹ کے موقع پر کورس مکمل کرنے والے شرکاء نے ڈرل،مارشل آرٹ،پی ٹی،حفاظت خود اختیاری سمیت دیگر سرگرمیوں کا مظاہرہ کیا،مہمان خصوصی نے پاس آؤٹ ہونے والے ایک سو وارڈرز میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے،بعد ازاں ایڈیشنل آئی جی حامد الرحمان کی سربراہی میں پزیزن سٹاف اکیڈمی کے حوالے سے میٹنگ کا بھی انعقاد ہوا جس میں کمانڈنٹ اکیڈمی امین شعیب نے مسائل اور ضروریات کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی جس پر اے آئی جی نے مسائل حل کرنے اور اکیڈمی کو مزید بہتر بنانے کے لیے ضروریات مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔


