وفاقی محتسب کے اعجاز احمد قریشی کی مداخلت سے پیسکو ایبٹ آباد کے صارف کو انصاف مل گیا۔
وفاقی محتسب کا ادارہ وفاقی اور صوبائی محکموں میں بد انتظامیوں کے خلاف عوامی شکایات کے حل میں کوشاں ہیں۔ عبدالغفور بیگ
وفاقی محتسب کے اعجاز احمد قریشی کی مداخلت سے پیسکو ایبٹ آباد کے صارف کو انصاف مل گیا۔
وفاقی محتسب کا ادارہ وفاقی اور صوبائی محکموں میں بد انتظامیوں کے خلاف عوامی شکایات کے حل میں کوشاں ہیں۔ عبدالغفور بیگ
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی مداخلت اور فیصلے کی روشنی میں محکمہ پیسکو ایبٹ آباد کے صارف محمد وحید کے بل کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا۔ واضح ہو کہ وفاقی محتسب سیکرٹیرٹ ریجنل آفس ایبٹ آباد میں پیسکو ایبٹ آباد کے صارف محمد وحیدنے شکایت درج کروائی تھی کہ محکمہ پسیکو ایبٹ آباد کے اہلکار عرصہ دراز سے باقاعددہ ریڈنگ لئے بغیر صارف کو بل بھیج رہے ہیں جس کی وجہ سے صارف کو استعمال سے زیادہ بل اد کرنا پڑتا ہے جو سراسر زیادتی اور ظلم کے متراف ہے۔ شکایت موصول ہونے کے بعد وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ریجنل آفس ایبٹ آباد کی جانب سے متعلقہ پیسکو کے افسران سے رپورٹ طلب کی اور کیس کی مکمل چھان بین اور تفتیش کے بعد محکمہ پیسکو کو شکایت کنندہ محمد وحید کا بل فوری درست کرنے کے احکامات صادر کئے۔ بل کے درست ہو جانے کے بعد شکایت کنندہ محمد وحید نے وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی اور وفاقی محتسب ریجنل آفس ایبٹ آباد کے انچارج عبدالغفور بیگ کا شکریہ ادا کیاجن کے وساطت سے مسئلہ حل ہوا ان کا دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا ۔ اس موقع پر وفاقی محتسب ہزارہ ڈویژن کے انچارج عبدالغفور بیگ نے کہا کہ وفاقی محتسب کا ادارہ وفاقی اور صوبائی محکموں میں بد انتظامیوں کے خلاف عومی مسائل کے حل میں بھی کوشاں رہتا ہے جہاں شکایات پہ بلا تاخیر اور فوری اقدامات کئے جاتے ہیں اور فیصلہ ہو جانے کے بعد ان پہ عملدرآمد پہ کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جاتی۔ عبدالغفور بیگ نے کہا کہ وفاقی محتسب کا ادارہ ایک عوامی عدالت ہے جہاں شکایات کو فوری اور بلا معاوضہ حل کروایا جاتا لہذا عوام الناس اپنے مسائل کے حل کے لئے وفاقی محتسب کے ادارے سے رابطہ کرکے مستفید ہوں۔


