ہزارہ

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ پشاور کے زیر اہتمام 35thسینئر مینجمنٹ کورس میں شریک افسران کی ڈی آئی جی ہزارہ کے دفتر آمد

ہزارہ کو ڈرگ فری بنانے اورمنشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ڈی آئی جی ہزارہ

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ پشاور کے زیر اہتمام 35thسینئر مینجمنٹ کورس میں شریک افسران کی ڈی آئی جی ہزارہ کے دفتر آمد

ہزارہ کو ڈرگ فری بنانے اورمنشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ڈی آئی جی ہزارہ

ٹریفک صورتحال کو کنڑول کرنے کیلئے ٹریفک پلان میں تبدیلیاں کی گئی ہے تاکہ سیاحوں کو دقت کا سامنا نہ ہو، ڈی آئی جی ہزارہ

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ پشاور کے زیر تربیت 35thسینئر مینجمنٹ کورس میں شریک افسران کا چیف انسٹریکٹر طارق بختیار کی سربراہی میں ڈی آئی جی ہزارہ کے دفتر آمد۔تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ پشاور کے زیر تربیت افسران نے چیف انسٹریکٹر طارق بختیار کی

سربراہی میں ڈی آئی جی ہزارہ ریجن طاہر ایوب خان سے انکے دفتر میں ملاقات کی اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔اے ایس پی کینٹ فائزہ تنویر نے شرکائ کو ہزارہ پولیس کی جانب سے عوام کی سہولت کیلئے اٹھائے گئے اقدامات، جرائم کی روک تھام، پولیس کو درپیش چیلنجزو دیگر امور کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی۔ڈی آئی جی ہزارہ نے شرکائ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہزارہ کو ڈرگ فری بنانے کیلئے بھرپور کاروائیاں کی جا رہی ہیں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ غیرملکی ورکرز اور غیر ملکی سیاحوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا غیر ملکی ورکرز اور سیاحوں کی سیکیورٹی کو فل پروف بنانے کیلئے وقتاً فوقتاً ضلعی پولیس افسران کو ہدایات دی جاتی ہیں غیرملکیوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے دیگر اداروں سے ملکر سیکیورٹی کا خیال رکھا جارہا ہے۔ سیاحوں کی آمد و رفت کا سلسلہ جاری ہے ٹریفک جیم کی صورتحال سے بچنے کیلئے ٹریفک پلان میں تبدیلی کر کے بہترین انتظامات کیے جارہے ہیں تاکہ سیاحوں کو کسی دقت کا سامنا نہ ہو۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button