ہزارہ

نوجوانوں کو موبائل اور منفی سرگرمیوں سے بچانے کے لیے مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ناگزیر ہے۔

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن ریٹائرڈ سرمد سلیم اکرم نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو موبائل اور منفی سرگرمیوں سے بچانے کے لیے مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ناگزیر ہے۔ سرکاری اداروں پر انحصار کرنے کے بجائے معاشرے کو بھی اپنی ذمہ داری ادا کرنی ہوگی۔ان خیا لات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام انٹرڈیپارٹمنٹل کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب اور ٹرافی رونمائی کے موقع پر کیا۔ تقریب میں ریجنل سپورٹس آفیسر احمد زمان، صدر ایبٹ آباد پریس کلب سردار نوید عالم، ضلعی و پولیس افسران، میڈیا نمائندگان اور معززین شہر شریک ہوئے۔ریجنل سپورٹس آفیسر نے بریفنگ میں بتایا کہ کنج فٹبال گراؤنڈ اور ہاسٹل کھلاڑیوں کے لیے ہر وقت دستیاب ہیں۔ٹورنامنٹ میں مختلف محکموں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ افتتاحی میچ میں محکمہ جنگلات نے 61 رنز کا ہدف دیا جسے پولیس ٹیم نے تین وکٹوں کے نقصان پر با آسانی حاصل کر لیا۔ضلعی انتظامیہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ نوجوانوں کے لیے مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لیے عملی اقدامات جاری رہیں گے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button