ہزارہ

نمبر پلیٹوں کا معاملہ سندھ حکومت کے بیڈ گورننس اور عجیب منطق کا حامل ہے ترجمان ایم پی پی

۔ ٹریفک کے سارے قوانین صرف کراچی کے لئے ہیں۔ اندرون سندھ بغیر نمبر پلیٹ اور مکمل ماروائے قانون گاڑیاں چل رہی ہیں

کراچی (نمائندہ نوائے ہزرہ )ایم پی پی کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نمبر پلیٹوں کا معاملہ سندھ حکومت کے بیڈ گورننس اور عجیب منطق کا حامل ہے۔ باقی صوبوں میں جب ثقافت کے بجائے قومی سوچ کا مطاہرہ ہے تو پھر سندھ بھی اسکی پاسداری کرے.۔ ٹریفک کے سارے قوانین صرف کراچی کے لئے ہیں۔ اندرون سندھ بغیر نمبر پلیٹ اور مکمل ماروائے قانون گاڑیاں چل رہی ہیں۔ بیشتر وزرا کی ہیں یا وڈیروں کی تو پھر ایک ہی صوبے میں دو قانون کا کیا مطلب ہے۔ ہر ایک کی ثقافت کا احترام کرتے ہیں لیکن کراچی کے عوام کو بار بار زچ کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔ نمبر پلیٹ مفت دی جائے اور سندھ میں 18وین ترمیم کا غلط فائدہ نہ اٹھایا جائے۔ ترجمان نے باقی تینوں صوبوں کی نمبر پلیٹ بھی دکھائی ہے جس میں قومی اور کسی طرح کی بھی ثقافتی سوچ نہیں ہے۔ اس لئے حکومت سندھ اس معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کرے اگر عوام کا جینا محال کیا گیا تو اس سے متعصبانہ طرز عمل کی بو آئے گی جسکا فائدہ کچھ سیاسی اور شر پسند اٹھانا چاہتے ہیں۔ اس لئے کابینہ باقی صوبوں کی طرح نمبر پلیٹ پر عمل کرے ورنہ نمبر پلیٹ کی شرط ختم یا مفت دی جائیں۔ صوبہ میں افراتفری یا ملک میں انتشار کے بجائے قومی یکجہتی کو فروغ دیا جائے۔ سب اکائیاں ایک دوسرے کا احترام کریں۔ پاکستان زندہ یباد کی سوچ اور میری پہچان پاکستان کا ویژن ہی ملک کے لئے بہتر اور اچھی سوچ کا مالک ہے۔

 

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button