ہزارہ

میری پہچان پاکستان (ایم پی پی ٰ کے انچارچ مرکزی کمیٹی نہال صدیقی، اراکین کمیٹی فاروق ملک، عامر علی اور شیرازکے ہمراہ لانڈھی اور کورنگی کا دورہ۔

کراچی میں تمام ٹاؤنز تنظیمی نظم و ضبط اور ڈاکٹر عشرت العباد خان کے ویژن کے مطابق کام کر رہے ہیں۔ ہم نے سیاست کو ترجیح نہیں دی پہلے ریاست بعد میں سیاست کے اصول کو اپنایا جو ہمارا بیانیہ ہے۔نہال صدیقی،

کراچی (ایم پی پی میڈیا سیل) میری پہچان پاکستان (ایم پی پی ٰ کے انچارچ مرکزی کمیٹی نہال صدیقی، اراکین کمیٹی فاروق ملک، عامر علی اور شیرازکے ہمراہ لانڈھی اور کورنگی کا دورہ کیا۔ لانڈھی ٹاؤن کے ذمہ داران اور کورنگی ٹاؤن کے ذمہ داران سے ان کے دفاتر اور عوامی رابطہ مہم میں ملاقات کی۔ اس موقع پر انہیں علاقے میں جاری کام اور پارٹی ورکرز کی تعداد میں بتدریج اضافے سے آگاہ کیا گیا۔ نہال صدیقی نے کہا کہ کراچی میں تمام ٹاؤنز تنظیمی نظم و ضبط اور ڈاکٹر عشرت العباد خان کے ویژن کے مطابق کام کر رہے ہیں۔ ہم نے سیاست کو ترجیح نہیں دی پہلے ریاست بعد میں سیاست کے اصول کو اپنایا جو ہمارا بیانیہ ہے۔ پورے پاکستان میں ایم؛پی پی کام کر رہی ہے۔ لانڈھی کے ٹاؤن انچارج ابرار خان، اراکین کمیٹی یوسیز کے ورکرز اور ذمہ داران سے الگ الگ ملاقاتوں میں ڈاکٹر عشرت العباد خان کی قومی سوچ ملک کی ترقی کے لئے فارمولے اور پاکستان کو عظیم ریاست بنانے، نوجوانوں کی مایوسی کے خاتمے اور خواتین سمیت ہر فرد کی جانب سے پاکستان میں نئی سوچ کے ساتھ کام کرنے کے مشن سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر عشرت العباد وطن پرستی کی جیتی جاگتی تصویر اور ملک کے لئے ناگزیر ہو چکے ہیں ہم قوم کو یکجا کرکے پاکستانی قوم بنکر ہر ملک دشمن کو شکست دینے میں سیکورٹی فورسز اور عوام کے ساتھ ہیں۔ حکومتوں کی بیڈ گورننس کو انشاء اللہ میری پہچان پاکستان گڈ گورننس میں اسطرح لائے گی جس طرح 14سالہ دور میں ڈاکٹر عشرت العباد خان لائے۔ وہی اب ملک کے لئے ناگزیر ہیں نہال صدیقی اور اراکین نے چھ گھنٹے طویل دورے میں تمام یوسیز کی الگ الگ میٹنگ اور عوامی رابطہ مہم میں بھی حصہ لیا۔ عوام مکی جانب سے بھرپور پزیرائی پر انکا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button