شوبز ٹی وی فلم کلچر
میرا کی والدہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
اداکارہ کی والدہ پر ایک شہری عظمت اللہ کی تین کنال اراضی پر قبضہ کرنے کا الزام ہے ، 3 اپریل کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم
لاہور ( پاکستانی پوسٹ نیوز) اینٹی کرپشن کورٹ نے اداکارہ میراکی والدہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔ عدالت نے بار بار شفقت زہرہ کو طلب کیا تھا ، حاضر نہ ہونے پروارنٹ جاری کیے گئے ۔عدالت نے شفقت زہرہ کو آئندہ سماعت پر (3اپریل) گرفتارکر کے پیش کرنے کا حکم سنا دیا ۔ واضح رہے شفقت زہرہ پر شہری عظمت اللہ کی تین کنال ارضی پر قبضہ کرنیکا الزام ہے ۔



