ہزارہ

سرگودھا: پسند کی شادی کی رنجش میں محنت کش کی بہو اغواء

سرگودھا میں بااثر افراد نے پسند کی شادی کی رنجش میں محنت کش کی بہو کو اغواء کر لیا۔ دھمکیاں ملنے پر لواحقین علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہو گئے۔ ڈی پی او آفس کے باہر احتجاج بھی کیا۔

سرگودھا: (پاکستانی پوسٹ نیوز) سرگودھا کا نواحی علاقہ بھکھی میں 18 فروری کو بیس مسلح افراد نے محمد خان کے گھر دھاوا بولا۔ اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا فائرنگ کی اور علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ ملزم محمد خان کی بہو رضوانہ کو زبردستی اغواء کر کے لے گئے۔ اہلخانہ نے ڈی پی او آفس کے باہر مغویہ کی بازیابی کیلئے احتجاج کیا۔ ورثاء نے وزیر اعلیٰ سے واقعہ کا نوٹس لینے اور مغویہ کی بازیابی اور ملزموں سے تحفظ دلانے کی اپیل کی۔ ڈی پی او نے ڈی ایس پی کوٹ مومن سرکل کو ملزمان کی فوری گرفتاری اور مغویہ کی بازیابی کا حکم بھی دیا۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button