کپتان نے پی ایس ایل کے انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو پھٹیچر قرار دے دیا
ایسا لگتا ہے ان کھلاڑیوں کوافریقہ سے پکڑ کر لایا گیا ، پیسوں کیلئے تو ان کھلاڑیوں نے آ ہی جانا تھا :چیئرمین تحریک انصاف کی پریس کانفرنس
لاہور (پاکستانی پوسٹ نیوز۔۔۔ ) پی ایس ایل میں انٹرنیشنل کھلاڑیوں کا پاکستان آنا عمران خان کو ایک آنکھ نہ بھایا ، کہتے ہیں پھٹیچر اور ریلو کٹے کھلاڑیوں نے تو ویسے ہی آجانا تھا جو غیرملکی کھلاڑی آئے ان کا تو نام ہی نہیں جانتا ، لگتا ہے غیر ملکی کھلاڑی افریقا سے پکڑ کر لائے گئے ۔ خدا خدا کرکے پاکستان میں روٹھی کرکٹ واپس آئی مگر چیئرمین تحریک انصاف کو ایک آنکھ نہ بھائی ، پی ایس ایل میں غیرملکیوں کھلاڑی بلوانے پر خان صاحب پھٹ پڑے ۔ عمران خان نے کہا کہ پی ایس ایل میں پھٹیچر اور ریلو کٹے کھلاڑی بلائے گئے جو کھلاڑی آئے تو ان کا نام ہی نہیں جانتا ۔ عمران خان نے طنزیہ کہا کہ لگتا ہے غیر ملکی کھلاڑی افریقا سے پکڑ لائے تھے ، پیسوں کے لیے ان کھلاڑیوں نے آہی جانا تھا ۔ جوبڑے نام کے کھلاڑی تھے وہ نہیں آئے ۔ خان صاحب کی ناراضی اپنی جگہ لیکن پاکستان سپر لیگ کے انعقاد سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی راہ ضرور ہموار ہوئی جس کا اعتراف دنیا بھر نے کیا ہے ۔



