ہزارہ

موجودہ جنگی حالات کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے ڈی سی کمپلیکس جوہرآباد کا تفصیلی معائنہ کیا۔

خوشاب  موجودہ جنگی حالات کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے ڈی سی کمپلیکس جوہرآباد کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے ڈی سی آفس میں قائم کنٹرول روم کابھی معائنہ کیا اور وہاں پر موجود ملازمین کی حاضری کو چیک کیااور ڈی سی آفس میں لگے کیمروں کا معائنہ کیا اور تمام کیمروں کو چالو حالت میں دیکھ کر کنٹرول روم کے ملازمین کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔اس موقع پر ایس این اے چوہدری اسرار احمد نے ڈی سی خوشاب فروہ عامر کو کنٹرول روم کے متعلق بریفنگ دی اور کہاکہ کنٹرول روم میں تمام ملازمین ہمہ وقت ڈیوٹی پر موجود ہیں کیمروں سمیت کنٹرول روم کی صفائی ستھرائی کے متعلق بھی ایس این اے نے ڈی سی خوشاب کوبریف کیا۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے اے سی آفس اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آفس کا معائنہ کیا ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیاء اللہ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبدالستار خان اور ایس این اے چوہدری اسرار احمد‘ پی اے ٹو ڈپٹی کمشنر قیصر خان بلوچ‘ ڈسٹرکٹ ناظر محمد وقاص بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایات اور انہوں نےصفائی ستھرائی اور ملازمین کی حاضری کو بھی چیک کیا۔اسی دوران ڈپٹی کمشنر فروہ عامر نے ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم کینٹین کا وزٹ کیا اور اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیاء اللہ کو ہدایات جاری کیں کہ کینٹین کو فوری طور پر ٹھیکیدار کے حوالہ کرکے اسے چالو کیا جائے تاکہ ملازمین کو کھانے پینے کی سہولیات آفس میں ہی میسر آئیں۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button