ہزارہ

لینڈ ریکارڈ سنٹر تحصیل نورپور تھل کے آفیسر ابو طلحہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے

 

خوشاب  لینڈ ریکارڈ سنٹر تحصیل نورپور تھل کے آفیسر ابو طلحہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ لینڈ ریکارڈ سنٹر کا عملہ ہمہ وقت عوامی خدمت کے لیے مامور ہے ۔ دفتر میں کام کے لیے آنے والوں کے لیے دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جا رہا ہے ۔ لینڈ ریکارڈ آفیسر نے بتایا کہ موضع نورپورتھل کا ریکارڈ تیزی سے آن لائن کیا جا رہا ہے انشاءاللہ یہ کام بہت جلد مکمل کر لیا جائے گا ۔ ابو طلحہ نےمزید کہا کہ انچارج سنٹر عابد حسین کی زیر نگرانی عوامی ریلیف کے لیے ہرگز کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح وبہبود کے لیے میڈیا کا کردار ہمیشہ مسلمہ ہوتا ہے ۔ اس موقع پر صحافیوں نے لینڈ ریکارڈ سنٹر انتظامیہ کو اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button