*مقامی ٹرانسپورٹرز نے احتجاجاً ملاچھ باسیاں سے مرکزی شاہراہ بلاک کردی*
*ٹرانسپورٹرز نے آپس کے لین دین میں فراڈ پر، ڈنہ، آزاد کشمیر کے مقام پر یو سی بیروٹ کے ٹرانسپورٹر کی گاڑی جلا ڈالی*
*مقامی ٹرانسپورٹرز نے احتجاجاً ملاچھ باسیاں سے مرکزی شاہراہ بلاک کردی*
*آزادکشمیر، مظفرآباد، باغ، نمبل، بکوٹ سے راولپنڈی جانے والی گاڑیوں کی طویل قطاریں*
*ٹرانسپورٹرز آپس کے لین دین کے معاملات، اڈوں پر حل کریں، روڈز بلاک کرکے عام عوام، سکول کے بچوں کی زندگی عذاب نہ بنائیں*
*قانون نافذ کرنے والے ادارے ان ٹرانسپورٹرز کو لگام ڈالیں*
ٹرانسپورٹرز کے آپس کے کاروباری لین دین اور چکر فراڈ میں عام عوام کاکیا قصور؟
عام عوام، خواتین، بچے، بوڑھے روڈ پر خوار؟
مولیا، نمبل،بکوٹ سے راولپنڈی جانے والی تمام ٹرانسپورٹ بند۔
سکول سے واپس آنے والے معصوم بچے اور بچیاں روڈ پر خوار۔
ٹرانسپورٹرز کے آپس کے لڑائی جھگڑوں میں عوام رُل کر رہ گئی۔
عوامی شاہراہ اور گزرگاہ کو اپنے مفادات کیلئے بند کرنے پر کوئی سزا نہیں؟
پولیس کے کردار پر سوالیہ نشان


