قوم کے بچوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ معیاری تعلیم فراہم کرنا پنجاب حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کی ہدایات کی روشنی میں پبلک و پرائیویٹ سیکٹر کی بہتری پر یکساں توجہ دی جائیگی

ان خیالات کا اظہار سی ای۔او ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی امان اللہ خان نے وفاقی وزارت تعلیم کے سابق جوائنٹ ایجوکیشنل ایڈوائزر محمد رفیق طاہر ، ممبر بورڈز آف ٹرسٹیز آل مجتبیٰ ایجوکیشن ٹرسٹ بریگیڈیئر ر مقصود الحسن ، صدر شمالی پنجاب ایپسما و ممبر ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی ابرار احمد خان ، پروفیسر محمود اعجاز بٹ و دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ممبر بورڈ آف ٹرسٹیز ال مجتبیٰ ایجوکیشن ٹرسٹ بریگیڈیئر ر مقصود الحسن نے سی ای او ایجوکیشن کو فروغ تعلیم کے سلسلے میں ال مجتبیٰ ٹرسٹ کے قیام کے مقاصد اور اب تک کی کارکردگی سے آگاہ کیا اور پبلک سیکٹر کے اساتذہ کرام کی ٹریننگ کے حوالے سے اپنے ادارے کی خدمات پیش کیں۔ سی ای او ایجوکیشن نے بریگیڈیئر ر مقصود الحسن کی پیشکش پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت پنجاب کے ویژن اور جاری منصوبوں کی روشنی میں اساتذہ کی ٹریننگ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔انھوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ طلباء وطالبات کو معیاری تعلیم کی فراہمی کو ہر صورت ممکن بنایا جائیگا۔ انھوں نے محمد رفیق طاہر کی تعلیمی خدمات کو شاندار الفاظ میں سراہا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


