ہزارہ

شاہراہ ریشم اور تھاکوٹ میں تجاوازات کے خلاف گرینڈ آپریشن!!!

صوبائی حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان کی ہدایات پر شاہراہِ ریشم اور تھاکوٹ میں ندی نالوں پر غیر قانونی تعمیرات /تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن!!!
اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام محمد سلیم، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام شیر دل خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیشنل ہائی وے اتھارٹی محمد سعید نے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن بٹگرام کے سٹاف اور سول ڈیفنس رضاکاروں کے ہمراہ تھاکوٹ میں کاروائی کرتے ہوئے مین شاہراہِ ریشم کے دونوں اطراف اور ندی نالوں پر قائم غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تمام تعمیرات مسمار کر دئیے ۔ یہ کارروائیاں بلا تفریق جاری رہیں گی۔
مقامی افراد /عوامی حلقوں اور ٹرانسپورٹ یونین بٹگرام کے زمہ داران نےضلعی انتظامیہ بٹگرام کی کار روائی کو سراہتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بٹگرام کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button