ہزارہ

عشرت العباد دسمبر میں واپس پاکستان آکر اپنی جماعت کی قیادت کریں گے۔

ایم کیو ایم پاکستان کی سابقہ رابطہ کمیٹی کے اراکین بھی شامل ہونگے۔ کئی رہنماؤں نے تصدیق کردی۔ عشرت العباد کی قیادت میں متعدل مزاج سیاست شروع ہوگی

کراچی (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سابق گورنر سندھ عشرت العباد کی واپسی کنفرم ہوگئی۔ عشرت العباد دسمبر میں واپس پاکستان آکر اپنی جماعت کی قیادت کریں گے۔ پیپلز پارٹی میں جانے والے بھی استقبال کریں گے۔ حیدر آباد اور کراچی میں کئی اجلاس منعقدہوئے۔ استقبال کی تیاریاں۔ ایم کیو ایم کے بیشتر رہنما شمولیت کے لئے تیار ہوچکے ہیں۔ایم کیو ایم پاکستان کی سابقہ رابطہ کمیٹی کے اراکین بھی شامل ہونگے۔ کئی رہنماؤں نے تصدیق کردی۔ عشرت العباد کی قیادت میں متعدل مزاج سیاست شروع ہوگی۔ وسیم اختر، عامر خان۔شاہد پاشا، فاروق ملک، رئیس مما، نعیم حشمت، شمعون ابرار، آصف حفیظ، وسیم احمد، جعفر علی، شمشاد غوری۔ آصف شہریار، ڈاکٹر صغیر احمد، وسیم آفتاب، سلیم تاجک، پیپلز پارٹی میں شمولیت کرنے والے مذمل قریشی۔ رضوان احمد فکری، خواجہ سہیل منصور، سیف یار خان، اسلم آفریدی، کرنل طاہر مشہدی، مولانا تنویر الحق تھانوی، سلیم بندھانی، انیس ایڈووکیٹ سمیت متعدد رہنما اور انکے ساتھی عشرت العباد کے ساتھ ہوں گے جبکہ رابطہ کمیٹی کے دس اراکین کی تصدیق ہوگئی جو شامل ہوں گے۔ انہوں نے درخواست کی کہ انکے نام ڈسکلوز نہ کئے جائیں۔ جبکہ حیدر آباد کی بڑی بڑی شخصیات کی شمولیت کنفرم ہوگئی ہے۔ دادو میں پیدا ہونے والے عشرت العباد کو سندھی لابی کی بڑی تعداد کی بھی حمایت حاصل ہے جبکہ شیخ صلاح الدین جو شاہد خاقان عباسی کے ساتھ چلے گئے۔ وہ بھی عشرت العباد کی جماعت کا حصہ ہوں گے۔ ابا جی سرکار جو روحانی شخصیت ہیں انکی بھی عشرت العباد کو حمایت حاصل ہے۔ انکے ہزاروں مریدین بھی عشرت العباد کے ساتھ ہوں گے۔ وہ کوئی لسانی جماعت نہیں بنا رہے اس لئے انکے ساتھ تمام قومیتوں کے افراد شامل ہوں گے۔ اب عشرت العباد کی واپسی اور سیاسی ڈراپ سین میں چند دنوں کا فاصلہ رہ گیا ہے۔ انکے بھائی اسرار العباد کے انتقال پر بھی بہت سی سیاسی شخصیات سامنے آئیں۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button