ٹیکنالوجیہزارہ

شہید دو دو سومرو ویلفیئر آرگنائزیشن کے وائس چیئرمین اور لیگل فورم کے صدر ابراہیم سومرو نے اسسٹنٹ کمشنر ملیر عبدالحفیظ سومرو ایڈووکیٹ جبار سومروکے والد کے سوئم میں شرکت

والد محمد بخش سومرو کے لئے دعائے مغفرت۔سومرو برادری کے اراکین اسلان سومرو، کاشف سومرو، ڈاکٹر ذرین سومرو سمیت SDSWOPکے متعدد اراکین کی شرکت

کراچی (ڈسٹرکٹ رپورٹر) شہید دو دو سومرو ویلفیئر آرگنائزیشن کے وائس چیئرمین اور لیگل فورم کے صدر ابراہیم سومرو نے اسسٹنٹ کمشنر ملیر عبدالحفیظ سومرو ایڈووکیٹ جبار سومروکے والد کے سوئم میں شرکت کی۔ انہوں نے تعزیت کرتے ہوئے والد محمد بخش سومرو کے لئے دعائے مغفرت کی اور کہا کہ انکا انتقال ایک بڑا نقصان ہے۔۔سومرو برادری کے اراکین اسلان سومرو، کاشف سومرو، ڈاکٹر ذرین سومرو سمیت SDSWOPکے متعدد اراکین نے بھی شرکت کی۔ اور اے سی ملیرو ایڈووکیٹ جبار سومرو کی دلجوئی کی۔
محمد بخش سومرو برادری کا اہم حصہ تھے۔ ہم لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ ہمای برادری متحد ہے اور SDSWOPہر سومرو کے ساتھ کھڑی ہے۔ میڈیا سے گفتگومیں انہوں نے کہاکہ برادری کا دکھ ہمارا دکھ ہے۔ ہم نے پاکستان بھر میں کنونشن منعقد کئے ہیں۔ میں نے PS-98سے الیکشن لڑا اور اب پورے پاکستان سے الیکشن بھی لڑین گے اور جسکی حمایت کریں گے وہ اگر برادری علاقے، صوبے، ملک کے لئے کام کرے گا تو اسکی حمایٹ پر غور کریں گے جہاں ہمارا امیدوار نہیں ہوگا۔ عوامم کا برادری کے علاوہ بھی ہم پر مکمل اعتماد ہے جس پر ہم انکے مشکور ہیں۔ ہمارے چیئرمین محمد علی سومرو نے سب کو ایک لڑی میں پرو دیا ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button