قومی

شہید دو دو سومرو ویلفیئر آرگنائزیشن کا ٹھٹھہ میں کنونشن

ملک جیم خانہ میں منعقدہ کنونشن میں سومرو برادری کی ریکارڈ شرکت

کراچی (ڈسٹرکٹ رپورٹر) شہید دو دو سومرو ویلفیئر آرگنائزیشن کا ٹھٹھہ میں کنونشن یادگار کنونشن میں بدل گیا۔۔ مکلی جیم خانہ میں منعقدہ کنونشن میں سومرو برادری نے ریکارڈ شرکت کی۔چیئرمین علی محمد سومرو اور وائس چیئرمین ابراہیم سومرو ایڈووکیٹ سندھ کے صدر گلزار احمد سومرو سردار فدا حسین سومرو صدر یوتھ ونگ،،بابر شیر محمد سومرو ، حاجی احمد سومرو،و مرکزی و ڈویژنل و ڈسٹرکٹ رہنماؤں کو ٹھٹھہ کے صدر سردرا عبدالجبار سومرو نے ویلکم کیا۔ چیئرمین علی محمد سومرو اور ابراہیم سومرو کا پر تپاک استقبال، اجرک، ٹوپی اور روایتی پگڑی بھی پہنائی گئی۔ سومرو برادری کو ایک لڑی میں پرو دیا ہے۔ علی محمد سومرو، یکجہتی ہی مضبوطی اور اپنی طاقت کا لوہا منواتی ہے۔ ابراہیم سومرو۔ سندھ کی سنگت میں سومرو برادری اٹوٹ انگ ہے۔ گلزار احمد سومرو۔ ٹھٹھہ سومرو برادری کی جان ہے۔۔ سردار فدا حسین سومرو نے اپنے خطاب میں کہا ہمارے بغیر اب کوئی بھی فیصلہ نہیں لے سکتا۔ میزبان سردار عبدلجبار سومرو نے شاندار الفاظ میں مہمانوں کو خراج تحسین اور اجرک و دیگر تحائف پیش کئے۔ علی محمد سومرو نے کہا کہ خدا نے آج تک اس قوم کی تقدیر نہیں بدلی۔۔۔۔نہ ہو جس قوم کو اپنی قسمت بدلنے کا۔ ہم نے آپ کو سومرو گلدستہ میں بھردیا ہے۔ یہ پاکستان کی سب سے زیادہ پر امن اور محبت کرنے والی برادری ہے۔ قران المجید میں ہے کہ ہمم نے تمہیں پیدا کیا قوموں اور قبیلوں میں تاکہ تمہاری شناخت کی جاسکے۔ ہم پاکستانی اور سومرو ہیں اور ملک کے لئے ہر اول دستہ ہیں اپنی برادری کی آواز ہیں۔ وائس چیئرمین ابراہیم سومرو نے کہا کہ ”میں اکیلا ہی چلا تھا جانب منزل مگر۔۔۔۔۔لوگ آتے گئے کاروان بڑھتا گیا۔ آج ہم برادری کی ساکھ ہیں ہم کسی کو مشکل میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ وطن کو جب ضرورت ہو ہم ؤگے ہی آگے ہوں گے۔ علی محمد سومرو نے تاریخ رقم کردی ہے۔ سندھ کے صدر گلزار احمد سومرو نے کہا کہ سندھ کے سب شہروں کے بعد ملک بھر میں جائیں گے ایک ملک گیر کنونشن بھی کریں گے۔ سردار عبدالجبار سومرو نے کہا کہ قافلہ آگے ہی آگے جانا ہے۔ بابر شیر محمد سومرو، حاجی احمد سومرو نے بھی خطاب کیا۔ جبکہ کنونشن میں سینئر بیورو کریٹس، معززین شہر، منتخب نمائندوں، سومرو براردری کے سرداروں اور برادری کی اہم ترین شخصیات نے شرکت کی۔۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button