سابق گورنر سندھ عشرت العباد کے استقبال کی تیاریاں ملک بھر میں جاری
الیکشن پول میں پہلے نمبر پر عوام نے عشرت العباد کو اولین چوائس قرار دیا
کراچی(خصوصی رپورٹ)سابق گورنر سندھ اور سینئر مقبول مثبت سوچ رہنما عشرت العباد نے کہا ہے کہ عوام میرے منتظر ہیں وہ سیاسی پنڈتوں سے ناراض ہیں۔ میرا پیغام محبت ہے اور میں بلوچستان کے عوام کو ملک سے محبت اور نفرتوں کے خاتمے سمیت ملک کی تمام اکائیوں کو جوڑ کر ترقی کے زینے طے کرانے کے مشن پر گامزن ہوں۔ اسلام آباد میں دفتر سے پیغام پاکستان میری پہچان سلوگن ہے۔۔ کارکنان اور رہنماؤں کے حوالے سے عشرت العباد بہترین چوائس بن کر، نوجوانوں میں مقبول ہو گئے ہیں انکا کہنا ہے کہ کسی پر جبر نہیں۔سب کو ویلکم کہیں گے بس پاکستان اسکی ترجیح ہو۔ ملک کو بنانا اور1947والے جزبے کی طرح قرضوں اور پریشانیوں سے نکالنا ہے۔ نوجوانوں ملک کا ایندھن بنو۔ فوج ہماری آن ہے۔ جو ملک کے خلاف فوج کے خلاف باتیں کرے اس میں اور غدار وطن میں کوئی فرق نہیں۔ واضع رہے کہ سابق گورنر سندھ عشرت العباد کے استقبال کی تیاریاں ملک بھر میں جاری ہیں۔ الیکشن پول میں پہلے نمبر پر عوام نے عشرت العباد کو اولین چوائس قرار دیا۔ دوسرے نمبر پر ایم کیو ایم تیسرے نمبر پر مہاجر قومی موومنٹ۔ اسلام آباد ملک میں نئی سیاسی جماعت کا مرکزعشرت العباد کی جماعت بن چکی ہے۔۔ کراچی، حیدر آباد، سکھر، میرپور خاص سمیت تمام صوبوں میں اجلاس، اسلام آباد میں کئی مقامات پر اجلاس منعقد ہوئے۔ اطلاعات کے مطابق سربراہ عشرت العباد کے راستے میں روڑے ڈالنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ کئی دن انکے مخالفین پنڈی میں اور اسلام آباد میں ڈیرے ڈالے رہے۔ عشرت العباد کی وجہ سے عوام کو فائدہ ہوا ہے کہ منتخب نمائندے اب ترقیاتی کاموں پر جتنے والے ہیں۔ لیکن عوام کو اب کسی پر اعتماد نہیں رہا۔ انجن اتحاد ملت پاکستان کے صدر عبدالحفیظ انصاری نے کہا ہے کہ عشرت العباد ملک کے لئے اور کراچی کے لئے نیک شگون ہیں۔ انکا دور بھولے نہیں بھولتا اور وہ دوسرے عظیم احمد طارق ہیں جو مثبت اور امن کی سوچ سے انقلاب کے داعی ہیں۔ جبکہ سندھ کی کئی جماعتوں نے ہمارے نمائندے سے کہا کہ ہم بھی ویلکم کہیں گے وہ ملک گیر لیڈر ہیں۔ سندھ قومی الائنس، دی وائس آف اورنگی، آزاد رائٹرز فورم پاکستان، کراچی رائٹس آرگنائزیشن، سندھ گریجویٹ فورم، مہاجر اتحاد نیشنل موومنٹ، قومی عوام پارٹی اور جماعت اسلامی کے ایک سابق ناظم نے بھی عشرت العباد کو آخری مثبت راستہ قرار دیا۔ پیپلز پارٹی میں شامل ایم کیو ایم رہنما سیف یار خان، رضوان احمد فکری، پہلے ہی اپنے ساتھیوں کے ساتھ شامل ہوچکے ہیں جبکہ متعدد جماعتیں گورنر صاحب کے ّآنے ہی سے پہلے شمولیت کے لئے پر تول رہی ہیں۔


