قومی

زولفقار شاہ کی کوششوں کو سبوتاژ کرکے مزدروں کا حق مارا گیا۔ ، سید علی شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) زولفقار شاہ کی کوششوں کو سبوتاژ کرکے مزدروں کا حق مارا گیا۔ صفورا ٹاؤن میں مزدوروں کی حق تلفیاں حد سے تجاوز کرچکی ہیں۔ راشد خاصخیلی سپریم کوڑت کے احکامات کے برعکس کام کر رہے ہیں۔ توہین عدالت کی کاروائی ہوگی۔ سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا کہ کسی کی تنخواہ بند نہیں ہوگی۔ کسی کی تنخواہ ماروائے قانون نہیں کاٹی جائے گی۔ پٹرول افسروں کو نہیں مل رہا ترقیاتی کام بند ہیں۔ سجن یونین اور ذولفقار شاہ کے شانہ بشانہ ہیں۔ افسروں کے لئے بھی اسی مرد آہن نے آواز اٹھائی۔ محمد اظہر، عادل خان، فیصل، کامران، سید علی شاہ لیبر رہنماؤں نے کہا ہے کہ سجن یونین اور آل ایمپلائز لوکل گورنمنٹ قابل تحسین ہیں۔ ہم انکے ہر عمل میں ساتھ ہیں۔ دریں اثناء آفیسرز ایکشن کمیٹی نے بھی ذولفقار علی شاہ کو مینڈیٹ دے دیا۔ متحدہ آفیسرز ایکشن کمیٹی کے صدر منظر وارثی، سیدہ رباب جعفری، عدنان آرائیں، کووا کی مکمل حمایت کا اعلان بھی سامنے آیا ہے۔ موقف ہے کہ راشد خاصخیلی کے لیٹر کو عدالت میں چینج کریں گے،۔ میونسپل کمشنر پرنسپل اکاؤنٹ افسر ہے۔ چیئرمین تنخواہوں میں کٹودی یا کسی بھی روؤعمل کا اہل نہیں، جعلی بھرتیوں کا ریکارڈ بھیحاصل کرلیا ہے عدالتوں سے انہیں فارغ کرائیں گے۔ گھوسٹ ورکرز کلنک کا داغ ہیں۔ Schedule of Establishmentغیر قانونی ہے۔ پیپلز پارٹی اپنے ہی منشور کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ مزدروں کو جھکایا نہیں جا سکتا۔ ہمیں احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے۔ مذید براں یونائیٹڈ آفیسرز فورم پاکستان کے نائب صدر فرخ نے کہا کہ مزدروں کے ساتھ ملکر چلیں گے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button