زرعی ٹیکس کی وصولی کا بل ملک کی گرتی معیشت کا سہارا دے گا
میری پہچان پاکستان ملک کے لئے جان نچھاور کرنے والوں کی ٹیم ہے ملک بھر میں ہمارا ہی نعرہ لگ رہا ہے

کراچی( ) ۔ مرکزی کمیٹی MPP اسلام آباد کے اراکین نے کہا ہے کہ زرعی ٹیکس کی وصولی کا بل ملک کی گرتی معیشت کا سہارا دے گا۔ غریب عوام پر بہت ٹیکس لگ چکے اب زرداروں پر ٹیکس لگا کر ملک کو بحران سے نکالا جائے۔ مرکزی کمیٹی MPP نے کہا کہ عشرت العباد اندھیرے میں روشنی کی کرن ہیں۔ آرمی چیف نے قوم کا مورال بلند کیا ہے جو ہر پاکستانی کا فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ زرعی ٹیکس کی بات کی۔ IMFکی شرط کے بجائے یہ کام پہلے کرنا چاہئے تھا۔ میری پہچان پاکستان ملک کے لئے جان نچھاور کرنے والوں کی ٹیم ہے ملک بھر میں ہمارا ہی نعرہ لگ رہا ہے۔ کراچی سمیت ملک بھر میں جیوے جیوے پاکستان، میری پہچان پاکستان کے نعروں کی یلغار ہے۔ ڈاکٹر عشرت العباد عوام کی آنکھوں کا تارا بن چکے ہیں۔ ہم نے سیاست نہیں ریاست کا نعرہ لگا کر سیاسی شعبدہ بازیگروں کو حیران کردیا ہے۔ ڈاکٹر عشرت العباد کو قوم پر ایک ایک رہنما اور ساتھی پر فخر ہے۔جو ملک کے لئے کھڑا ہے اور فوج کے خلاف مہم چلانے والوں کو ناکوں چنے چبا رہا ہے۔ عوام نے سیاسی پنڈتوں کو ناکام کردیا ہے۔ پاکستان ہماری آن جان شان ہے۔ فوج ہمارے ماتھے کا جھومر ہے بھارت ہو یا کوئی ملک دشمن ہم پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں۔دریں اثناء کراچی کمیٹی کے اراکین کا کہنا تھا کہ نیو کراچی، کورنگی، ناظم آباد، اسکیم 33، گلشن اقبال میں ایک ہی دن میں کئی اجتماعات عوام کی وطن سے محبت اور عشرت بھائی سے عقیدت کی دہائی دے رہے ہیں۔ کراچی کمیٹی کے اراکین نے بھی خطاب کیا۔


