جٹ فیڈریشن گوجرانوالہ کی تنظیم نو برائے سال 26 – 2025 کر دی گئی۔
دو سال کیلئے فیڈریشن کی تنظیم نو کےلئے اجلاس ڈی سی کالونی میں بابائے جٹاں چوہدری محمد خالد جٹ کی صدارت میں منعقد ہوا۔

دو سال کیلئے فیڈریشن کی تنظیم نو کےلئے اجلاس ڈی سی کالونی میں بابائے جٹاں چوہدری محمد خالد جٹ کی صدارت میں منعقد ہوا۔
تفصیلات کے مطابق جٹ فیڈریشن گوجرانوالہ کی تنظیم نو کے لیے سات رکنی نگران کمیٹی کا اجلاس ڈی سی کالونی گوجرانوالہ میں چوہدری محمد ارشد فاروق جٹ کی رہائش گاہ پر بلایا گیا جس کی صدارت بابا جٹاں چوہدری مولوی محمد خالد جٹ نے کی۔ اجلاس میں 7 رکنی کمیٹی نے باہمی مشاورت کے ساتھ جٹ فیڈریشن گوجرانوالہ کے نئے عہدے داران کا اعلان کر دیا۔ اس اعلان کے مطابق چوہدری مظہر اقبال رندھاوا سرپرست اعلیٰ ، چوہدری حاجی عبدالسلام چہل سرپرست، چوہدری حاجی افتخار احمد سرپرست ، چوہدری حاجی محمد حسین ورک سرپرست ، بابائے جٹاں چوہدری مولوی محمد خالد جٹ بانی و چیف آرگنائزر ، چوہدری مظہر محمود گوندل چیئرمین ، چوہدری ریاض احمد گوندل سینیئر وائس چیئرمین ، چوہدری معظم ذوالفقار باجوہ وائس چیئرمین ، چوہدری غفار احمد چیمہ وائس چیئرمین ، چوہدری زاہد محمود راں وائس چیئرمین ، چوہدری حافظ طارق محمود وڑائچ وائس چیئرمین ، چوہدری غلام سرور ورک وائس چیئرمین ، شیر جٹاں چوہدری محمد طارق محمود جٹ صدر ، چوہدری شاہد عمران وڑائچ سینیئر نائب صدر ، چوہدری مدثر گھمن نائب صدر ، چوہدری محبوب نذر سندھو نائب صدر ، چوہدری شہباز احمد اولکھ نائب صدر ، چوہدری مزمل حسین گوندل نائب صدر ، چوہدری جاوید احمد ابوبک جنرل سیکرٹری ، چوہدری ڈاکٹر غلام رسول ورک فنانس سیکرٹری ، چوہدری پروفیسر بلال احمد جھمٹ ڈپٹی سیکرٹری ، چوہدری عنصر محمود گوندل جوائنٹ سیکرٹری ، چوہدری ایم فاروق انجم بھٹہ کوآرڈینیٹر میڈیا سیل ، چوہدری محمد حافظ زاہد ربانی جٹ سیکرٹری نشر و اشاعت ، چوہدری ناظم علی بوبک ایڈووکیٹ وکلا ونگ انچارج صدر اور چوہدری طاہر خلیل الرحمن کلیر ایڈووکیٹ کو وکلا ونگ جنرل سیکرٹری مقرر کی گیا۔ اجلاس کے آخر میں جٹ فیڈریشن گوجرانوالہ کے بانی و چیف آرگنائزر چوہدری مولوی محمد خالد جٹ نے مقرر کردہ نئے صدر چوہدری طارق محمود جٹ سے کہا کہ وہ جلد از جلد اپنی کابینہ اجلاس بلائیں اور تقریب حلف برداری منعقد کریں۔


