ہزارہ
خیبر پختون خواہ پولیس کے دبنگ افیسر ڈی پی او بٹگرام آصف گوئر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
ایبٹ آباد (نمائندہ خصوصی) ایبٹ آباد کے نوائی علاقے مست میرا سے تعلق رکھنے والے خیبر پختون خواہ پولیس کے دبنگ افیسر ڈی پی او بٹگرام آصف گوئر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ڈی پی او بٹگرام اصف گور کی نماز جنازہ ابائی علاقہ مست میرا میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی ابائی قبرستان میں سپرد خاک ۔ بٹگرام ڈیوٹی پر جاتے ہوئے راستے میں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا.ڈی پی او بٹگرام آصف گوہر خیبر پختون خواہ کے مختلف اضلاع میں ڈیوٹی سرانجام دے چکے ہیں ڈی پی او بٹگرام کا شمار خیبر پختون خواہ کے چند دلیر پولیس افیسرز میں ہوتا ہے. نماز جنازہ میں کمشنر ہزارہ ،ڈی آئی جی ہزارہ سمیت پولیس افسران صحافی برادری سمیت دیگر مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کی


