خیبر پختون خواہ میں دہشت گردی کے خلاف پاک فوج تاریخی جنگ لڑنے میں مصروف ہے
ہری پور() خیبر پختون خواہ میں دہشت گردی کے خلاف پاک فوج تاریخی جنگ لڑنے میں مصروف ہے اور پاک فوج کے جوان ملکی سلامتی اور بقا کیلئے اپنی جانوں کی قربانی پیش کررہے ہیں جس پر عوام اور صحافی اپنی بہادر فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بھرپور کردار ادا کررہی ہیے جس پر قوم پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتی ہے میڈیا کا اصل کام معاشرے میں پائی جانے والی بے چینیوں اور حقیقی مسائل کو مثبت انداز میں اجاگر کرنا ہے پریس کلب جعلی اور بلیک میلر صحافیوں کے خلاف بھی اقدامات کررہا ہے جنکا کسی اخبار یا الیکڑانک میڈیا سے وابستگی نہیں ہے انکو صحافی کا نام استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی ان خیالات کااظہارگزشتہ روزصدرہری پورپریس کلب حنیف اختر،جنرل سیکرٹری ملک محمداقبال ،سینئرنائب صدرابرارتنولی ،نائب صدربخت زادہ خان ،فنانس سیکرٹری یاسرخان جدون،صدریونین آف جرنلسٹس ہری پوروقارعلی ، صدرالیکٹرانک میڈیاایسوسی ایشن سردارمحمدآصف نے ہری پورپریس کلب میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پرممبران کثیرتعدادموجودتھی ہری پور پریس کلب کے صدر حنیف اختر خان نے کہا ہے کہ میڈیا کا اصل کام معاشرے میں پائی جانے والی بے چینیوں اور حقیقی مسائل کو مثبت انداز میں اجاگر کرنا ہے۔ خیبر پختون خواہ میں دہشت گردی کے خلاف پاک فوج تاریخی جنگ لڑنے میں مصروف ہے اور پاک فوج کے جوان ملکی سلامتی اور بقا کیلئے اپنی جانوں کی قربانی پیش کررہے ہیں جس پر عوام اور صحافی اپنی بہادر فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بھرپور کردار ادا کررہی ہیے جس پر قوم پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتی ہے حنیف اختر نے مزید کہا کہ پریس کلب جعلی اور بلیک میلر صحافیوں کے خلاف بھی اقدامات کررہا ہے۔ جنکا کسی اخبار یا الیکڑانک میڈیا سے وابستگی نہیں ہیے انکو صحافی کا نام استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی ہری پور پریس کلب کو ایک مثبت صحافتی فورم کے انداز میں چلانے کیلئے ٹھوس افدامات کئے جارہیے ہیں اور جو منفی عناصر صحافت کو بدنام کررہے ہیں انکے کیلئے پریس کلب کے دروازے ہمیشہ کیلئے بند ہو چکے ہیں۔


