قومی

حیدرآباد مین اسٹیٹ آف دی آرٹ نمائش منعقد کی گئی ہمارے ملک میں تجارت کو فروغ دینےشرجیل انعام میمن

حیدرآباد،سینئر صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ نے عبداللہ مال قاسم آباد حیدرآباد میں سندھ پریمیم پراپرٹی بلڈنگ مٹیریل و ھوم ڈیکور نمائش کی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ، سینئر صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن نہایت اہم دن ہے کہ حیدرآباد مین اسٹیٹ آف دی آرٹ نمائش منعقد کی گئی ہمارے ملک میں تجارت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے جس سے روزگار کے مواقع میسر آئیں گے اور غریب گھرانوں کے چولہے جل سکیں گے-اس کنسٹرکشن کے شعبے کو حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا ہم چاہتے ہیں تجارت کو فروغ ملے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہو-سندھ صوبے میں دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا 21 لاکھ گھر کی تعمیرات کا منصوبہ حکومت سندھ دنیا کے ڈونرز کے ساتھ ملکر بنا رہی ہے ہر خاص و عام کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کا اپنا گھر ہو،حیدرآباد کے انفراسٹرکچر کیلئے 5 ارب روپے فراہم کیے گئے ہیں اورہم سب ملکر صوبے کے عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے کام کر رہے ہیں-انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے قیام کا مقصد غریب عوام کے مسائل حل کرنا ہے- شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی پاکستان کی واحد جماعت ہے جس نے اس ملک کوبہت کچھ دیا،دو تین بڑی جماعتیں ہیں، تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں کہ ملک کے لیے کس نے کیا کیاہے،انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے مشکل عوام کو پیٹھ نہیں دکھائی، ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی رہی،شہید بھٹو نے ملک کو آئین، ایٹمی قوت اور مضبوط پارلیمان دیا،انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا آج کوئی پاکستان کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا،شہید بی بی نے ملک کو میزائیل ٹیکنالوجی دی، انہوں نے کہا کہ آج کچھ لوگ ایٹمی قوت دکھاکے کرکے کریڈٹ لینا چاہتے ہیں- انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کا آرکیٹکٹ شہید قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو تھا،شہید بی بی نے فرسٹ ویمن بینک، لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام، بے زمین خواتین کو زمینیں دیں،58 ٹو بی جمہوریت پر تلوار لٹکتی تھی، صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے اس کو ختم کیا اور اپنے اختیارات پارلیمان کو منتقل کیے،انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے اٹھارویں ترمیم، آغاز حقوق بلوچستان اور کے پی کے کو نام دیا اور کہا کہ قومی لیڈر عوام کی محرومیوں کو سمجھتے ہیں اور ان کا خاتمہ کرتے ہیں، صدر آصف علی زرداری نے سی پیک شروع کیا، چیئرمین بلاو بھٹو زرداری بہت مختصر عرصے کے لیے وزیر خارجہ رہے ، شرجیل میمن نے کہا کہ انہوں نے پوری دنیا میں پاکستان کے لوگوں کامقدمہ پیش کیا،انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی جاب سے سر کی قیمت رکھنے کے باوجود چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھارت گئے،ببانگ دہل مودی کو بچر آف گجرات اور بچر اور کشمیر کہا،شرجیل میمن نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارت میں بیٹھ کر کشمیر کے حق کی بات کی-انہوں نے کہا کہ 21 لاکھ گھر بنائے جا رہے ہیں، کسانوں کے لیے ہاری کارڈ، مزدوروں کے لئے لیبر کارڈ شروع کیے جبکہ پورے پاکستان کے لوگوں کو مفت علاج حکومت سندھ فراہم کر رہی ہے- انہوں نے کہا کہ خواتین کے لئے کیڈٹ کالج حکومت سندھ نے قائم کئے اور کہا کہ تھر کے کوئلے سے ہزاروں میگا واٹ بجلی بن رہی ہے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ بہت سی کمپنیز کوئلہ امپورٹ کر رہی ہیںمگرہم تھر کا کوئلہ نا صرف بروئے کار لاسکتے ہیں بلکہ ایکسپورٹ بھی کر سکتے ہیں- انہوں نے کہا کہ بجلی کا ملک میں سب سے بڑا بحران ہے، آج ماہرین مانتے ہیں کہ سستی بجلی تھر کے کوئلے سے ہی بن سکتی ہے-
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ آج کا یہ پروگرام انتہائی موثر پروگرام ہے اس پروگرام میں شرکت کرکہ بہت خوشی ہوئی ہے ایسے قسم کے پروگرام ہونے چاہیے جس سے تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دیکر اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بحال کیا جاسکے – انہوں نے سیمینار کے منتظمین کی کارکردگی کو سراہا اور کامیاب نمائش کے انعقاد پر ان کی حوصلہ افزائی کی -اس موقع پر ڈی آئی جی حیدرآباد طارق رزاق دھاریجو، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن اور مختلف تعمیراتی اور مٹیریل کمپنی کے افسران نے بھی شرکت کی – بعد ازاں صوبائی وزرانے نمائش کے مختلف اسٹالز کابھی دورہ کیا- ہ آ نمبر ( )

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button