آج ہی کے دن شہید ذوالفقار علی بھٹو نے لاہور میں پارٹی کی بنیاد رکھی اورپاکستان کے کسانوں، مزدوروں، خواتین اور نوجوانوں کو ان کے جائز حقوق دئیےشرجیل انعام میمن

میرپورخاص .سینیئر صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے میرپوخاص میں پاکستان پیپلز پارٹی کے 57ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہی کے دن شہید ذوالفقار علی بھٹو نے لاہور میں پارٹی کی بنیاد رکھی اورپاکستان کے کسانوں،
مزدوروں، خواتین اور نوجوانوں کو ان کے جائز حقوق دئیے . شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پاکستان پوری دنیا میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی وجہ سے اپنی شناخت رکھتا ہے کیونکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو سب سے بڑا اثاثہ ایٹمی طاقت دیا جس کی وجہ سے آج ملک کی طرف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا انہوں نے مزید کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے بھی پہلا وومین بینک، وومین پولیس اسٹیشن قائم کیا اور وومین امپاورمنٹ کے لیے سب سے پہلی ملکی وزیر اعظم بنیں اور ملکی کی بقا کی جدوجہد کے لیے شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے بے مثال کردار ادا کیا. شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بھٹو خاندان نے ہر مشکل میں عوام کا ساتھ دیا اور اس کے لیے اپنی جانوں تک کی پرواہ نہ کی محترمہ نے 27 دسمبر کو اپنی جان کا نظرانہ دے کر یہ ثابت کر دکھایا کہ وہ عوام سے دور نہیں رہ سکتیں سینیئر صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ آصف علی زرداری نے بھی صدر بننے کے بعد بلوچستان کی عوام سے غیر مشروط معافی مانگی اور حقوق بلوچستان پروگرام کا آغاز کیا آصف علی زرداری نے تھر کول منصوبے کا آغاز کروایا جو ملکی تقدیر بدل رہا ہے اور کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کم عرصے وزیر خارجہ رہے مگر دلیری سے کام کیا اور بھارتی وزیر اعظم مودی کو للکارا اور اسے گجرات اور کشمیر کا قصاب کہا بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں تباہ ہونے والے گھروں کے لیے 21 لاکھ گھر تعمیر کرنے کا اعلان کیا اور یہ دنیا کا سب سے بڑا منصوبہ ہے جو جاری ہے دنیا میں اس سے بڑی کوئی مثال نہیں ملتی اور کہا کہ پی پی پی کے خلاف ہر دور میں سازشیں ہوتی ہیں مگر انتخابات میں سندھ میں لوگ پی پی پی کو ہی ووٹ دیتے ہیں اور کہا کہ جو لوگ پی پی پی کے میڈیا ٹرائل، سازشیں کرتے ہیں وہ ہر دور میں ناکام ہوتے ہیں کیونکہ پی پی پی عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ کام کرتی ہے
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو نے بھی ضیاء کی آمریت کا مقابلہ کیا اور جدوجہد
کی اور اسی طرح بیگم نصرت بھٹو نے بھی سخت مشکلات کے باوجود صف اول میں کردار ادا کیا. انہوں نے کہا کہ دنیا میں شاید ہی کوئی ایسا خاندان ہو جس نے لوگوں اور جمہوریت کی خاطر اپنی جانوں کی قربانیاں دی ہوں انہوں نے کہا کہ مرد حر آصف علی زرداری نے 11 سال قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں مگر آج کے ایک لیڈر کی طرح لوگوں کو سڑکوں پر نکالنے، ملکی املاک کو جلانے کا نہیں کہا.
اور کہا کہ آصف زرداری نے صدر بننے کے بعد 18 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے اپنے اختیارات پارلیمنٹ کو واپس کئے اور صوبوں کو انکے حقوق واپس دئیے.
اور کہا کہ انھوں نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بھی شروع کیا – انھوں نے کہا کہ پی پی پی کسی کو دکھانے کے لیے نہیں بلکہ عوام کے لیے کام کرتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج کراچی، حیدرآباد،
میرپورخاص، سکھر اور لاڑکانہ اوردیگر شہروں میں مئیر پییپلز پارٹی کے جیالے منتخب ہوئے ہیں اور کہا کہ پی پی پی ہر دکھ سکھ میں اپنی عوام کے ساتھ کھڑی رہتی ہے وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی پی پی کی سندھ حکومت نے صوبے میں بہترین صحت کی سہولیات فراہم کی جہاں پورے ملک کے لوگ مفت علاج کے لیے آتے ہیں اور کہا کہ پی پی پی کی سندھ حکومت نے تھر سے کوئلہ نکالنے کے لیے 1 ارب ڈالر خرچ کیے اور آج تھر کوئلے سے بننے والی بجلی سے پورا ملک فائدہ اٹھا رہا ہےقبل ازيں صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ، صوبائی وزیر سماجی بہبود میر طارق ٹالپر، ایم این اے و ضلعی صدر پی پی پی میر منور ٹالپر، ایم این اے پیر آفتاب حسین شاہ جیلانی نے 57 ویں یوم تاسیس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے 1973 کا آئین دیا اور ایٹمی پروگرام دے کر اسے ناقابل تسخیر ملک بنایا اور آج پی پی پی بین الاقوامی سطح کی پارٹی بن چکی ہے اور یہ سب پارٹی کے کارکنان کی محنت اور قربانیوں کا نتیجہ ہے. انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی ورکرز ہی پارٹی کا سرمایہ ہیں اور پی پی پی کسانوں، مزدوروں اور غریبوں کی پارٹی ہے اور اسی مشن کو بلاول بھٹو زرداری لیکر چل رہے ہیں اور کہا کہ آج بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر ہی ملک کے تمام صوبوں اورہرضلع سطح پر یوم تاسیس کے پروگرام منعقد کئے جا رہے ہیں اورآج تجدید عہد کا دن ہے کہ ہم پی پی پی کا ہر مشکل میں ساتھ دیں گے. اس موقع پر ایم پی اے حاجی نور احمد بھرگڑی، ہری رام کشوری لال، میئر عبدالرؤف غوری اور دیگر پارٹی عہدیداران اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی
-بعدازاں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا یوم تاسیس کے موقع پر خطاب سننے کے بعد سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن، ایم این اے میر منور ٹالپر، پیر آفتاب شاہ جیلانی، صوبائی وزراء سید ذوالفقار علی شاہ، میر طارق ٹالپر، ایم پی ایز ہری رام کشوری لال، حاجی نور احمد بھرگڑی، میئر عبدالرؤف غوری اور دیگر نے 57ویں یوم تاسیس کا کیک کاٹا اس موقع پر آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا.



