
جہلم (مخدوم حسین چوہدری) تفصیلات کے مطابق جہلم پریس کلب کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت سہیل امتیاز منعقد ہوا اجلاس کے مہمان خصوصی ڈی سی جہلم میثم عباس تھے ماہانہ اجلاس میں صحافیوں کی بھرپور شرکت ڈی سی جہلم میثم عباس نے صحافیوں میں صحافتی کارڈز تقسیم کئے عوامی و سماجی حلقوں کا خراج تحسین تفصیلات کے مطابق حالیہ انتخابات سے فرار حاصل کرنے والوں کو بھرپور سبق سکھانے کے بعد جب صدر جہلم پریس کلب ضلع کچہری جہلم ڈاکٹر سہیل امتیاز کی قیادت میں بلا مقابلہ نئے عہدیدار منتخب ہوئے تو اس دن سے تمام ضلعی ؤ

اعلیٰ ایوانوں میں کھل بلی مچی ہوئی ہے اور اس سے بھی بڑھ کر آج جب جہلم پریس کلب ضلع کچہری جہلم کا باقاعدہ اجلاس مرتب ہونے جا رہا تھا اور اجلاس کے آغاز میں ہی ہلچل مچی ہوئی تھی جو کہ مندرجہ بالا ملاحظہ کریں جہلم پریس کلب ضلع کچہری جہلم کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت صدر جہلم پریس کلب ضلع کچہری جہلم ڈاکٹر سہیل امتیاز خان منعقد ہوا اور اس اجلاس کے مہمان خصوصی ڈی سی جہلم میثم عباس تھے اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا تلاوت قرآن پاک سینیئر صحافی مرزا قاسم بیگ نے کی اور اس ماہانہ اجلاس میں جہلم پریس کلب ضلع کچہری جہلم کے تمام عہدیداران ممران و دیگر صحافیوں کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی جس میں صحافیوں نے اپنے پیشہ ورانہ فرائض خوش اسلوبی کے ساتھ سر انجام دینے کا مصمم اعادہ کیا جبکہ اس ماہانہ اجلاس میں ڈی سی جہلم میثم عباس نے پیشہ ورانہ صحافیوں کو جہلم پریس کلب ضلع کچہری جہلم کے تمام عہدیداران ممران و دیگر صحافیوں کو صحافتی کارڈز تقسیم کئے اور اس طرح سے جہلم پریس کلب ضلع کچہری جہلم کے صحافیوں نے ڈی سی جہلم میثم عباس کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا اور اس کے بعد صحافیوں نے قیام و طعام کا انتظام بھی کیا ہوا تھا اور اس احسن اقدام کو سراہتے ہوئے عوامی و سماجی حلقوں نے خراج تحسین پیش کیا


